جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت نے خلیجی ممالک میں پاکستان کے نام کا فائدہ اُٹھانا شروع کردیا،چاول کے بعد اب کون سی بھارتی چیز پاکستانی بتاکر فروخت کی جارہی ہے؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 3  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے پاکستان سے گوشت کی برامد میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔گوشت کی صنعت نے 2003 سے2015 تک ستائیس فیصد ترقی کی مگر اسکے بعد سے اسکا زوال شروع ہو گیا ہے۔سال رواں کے ابتدائی سات ماہ کے دوران گوشت کی برامد 113.9 ملین ڈالر رہی جو کہ گزشتہ سال سے سات فیصد کم رہی جسکی ایک اہم وجہ غیر ملکی خریداروں کی جانب سے عدم ادائیگی ہے

جس میں خلیجی ممالک سر فہرست ہیں۔ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ گوشت کے برامد کنندگان نے اپنے بقایا جات کی وصولی کیلئے حکومت اور دیگر ممالک میں قائم سفارتخانوں کے علاوہ کئی فورمز سے رابطے کئے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی جس کی وجہ سے کئی ایکسپورٹر دیوالیہ ہو گئے ہیں۔ادھر بھارتی برامدکنندگان بھی اپنا گوشت پاکستانی بتا کر فروخت کر رہے ہیں مگر پاکستانی حکومت اور سفارتحانے اس سلسلہ میں کچھ نہیں کر رہے ہیں۔گوشت کے مقامی برامدکنندگان میں کالی بھیڑیں بھی شامل ہیں جو دیگر ممالک کے درامدکنندگان سے کئے گئے معاہدوں کی خلاف ورزی میں معیاری گوشت میں غیر معیاری گوشت ملا کر بیچ رہے ہیں جس سے انکا منافع تو بڑھ جاتا ہے مگر ملک کی بدنامی ہوتی ہے مگر انھیں روکنے والا کوئی نہیں۔اگر حکومت نے صورتحال کا نوتس نہیں لیا تو آسٹریلیاء، نیوزی لینڈ اور بھارت پاکستانی گوشت کی ساری مارکیٹ ہڑپ کر جائیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی چاول کوبھی بھارتی چاول ظاہرکرکے فروخت کیا جا رہا ہے۔ پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے پاکستان سے گوشت کی برامد میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔گوشت کی صنعت نے 2003 سے2015 تک ستائیس فیصد ترقی کی مگر اسکے بعد سے اسکا زوال شروع ہو گیا ہے۔سال رواں کے ابتدائی سات ماہ کے دوران گوشت کی برامد 113.9 ملین ڈالر رہی جو کہ گزشتہ سال سے سات فیصد کم رہی

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…