لاہور(این این آئی) سابق وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ قومی خدمات کاصلہ بدزبانی ،الزام تراشی ،سازشوں اور نا انصافی سے دیا جارہا ہے ،نفرت کا جواب عزت سے مقابلے کا جواب مکالمے سے ،جھوٹ کا جواب کارکردگی سے اور ظلم کا جواب صبر سے دیں گے ۔ اپنے ایک ٹویٹر بیان میں انہوں نے کہاکہ زہریلے پروپیگنڈے اور سازشوں کے جھکڑ بھی انشاء اللہ مسلم لیگ(ن) کو روک نہیں سکیں گے ،25جولائی کے انتخابات میں ووٹرمسلم لیگ (ن) کا
ساتھ پہلے سےزیادہ جذبے سے دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں قومی خدمات کاصلہ بدزبانی ،الزام تراشی ،سازشوں اور نا انصافی سے دیا جارہا ہے ،آئین قانون اور انصاف کو سنگین مذاق بنادیا گیا ہے ۔ا نہوں نے کہاکہ نفرت کا جواب عزت سے مقابلے کا جواب مکالمے سے ،جھوٹ کا جواب کارکردگی سے اور ظلم کا جواب صبر سے دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ہمار ا گھر ہے جھوٹ بول کر نفرت کی آگ لگانے والے بدقسمتی سے اپنے ہی گھر کو نذآتش کررہے ہیں۔