بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

ن لیگی حکومت کے دور میں لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کے جن کو بوتل میں بند کر دیا گیا ہے ‘پرویز ملک

datetime 3  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ) پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدروسابق وفاقی وزیر محمد پرویز ملک،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیرنے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے دور میں لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کے جن کو بوتل میں بند کر دیا گیا ہے،اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور بے پایاں محنت کے باعث لوڈشیڈنگ کی بنا پر اندھیرے دور ہو چکے ہیں اورشدید گرمی اور پن بجلی کی پیداوار میں

کمی کے باوجود صارفین کو بجلی مل رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور میں افطار ڈنر کی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رمضان صدیق بھٹی، سید توصیف شاہ،سینیٹرڈاکٹر اسد اشرف،عامر خان ،زکریا بٹ،سعدیہ تیمور،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،جاوید اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ خیبرپی کے میں ترقی اور خوشحالی کا انقلاب مسلم لیگ (ن) لائے گی،پی ٹی آئی نے عوام کو تبدیلی اور انقلاب کے نام پر دھوکہ دیا گیا،عمران نیازی نے یو ٹرن اور جھوٹ بول کر ہر سطح پر تباہی اور بربادی کی ہے،’’بلین ٹریز‘‘ کے نام پر دھوکہ دینے والے قوم کے رہنما کیسے ہوسکتے ہیں۔پنجاب میں ہونے والی ترقی و خوشحالی کے سفر کو خیبرپی کے سمیت دیگر صوبوں میں بھی میں لے کر جائیں گے۔ کے پی کے کے غیور عوام اب نیازی صاحب کے نعروں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں منصوبوں کی آڑ میں قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا گیا جبکہ بعض سیاسی عناصر نے دھرنوں اور لاک ڈاؤن کے ذریعے تعمیر و ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی اور یہ عناصر ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے شفاف ترین منصوبوں کو مکمل ہوتا دیکھ کر پریشان ہیں کیونکہ آج قومی خزانے کی پائی پائی امانت سمجھ کر ترقیاتی منصوبوں پر صرف کی جا رہی ہے ایک طرف شفافیت، محنت، دیانت، امانت اور خدمت کی سیاست ہے۔

 



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…