لاہور(آئی این پی) صاف پانی کمپنی اسکینڈل کیس میں نیب لاہور نے وزیراعلی شہباز شریف کو تمام ریکاررڈ کیساتھ( آج) پیر کو طلب کر لیا‘ شہباز شریف کمپنی سے متعلق تمام ریکارڈ لے کر پیش ہوں نیب نے افسران کی تنخواہوں اور مراعات کا ریکارڈ بھی ساتھ لانے کی ہدایت۔
ذرائع کے مطابق احتساب بیورو نے شہباز شریف کو صاف پانی کمپنی اسکینڈل کیس میں آج طلب کر تے ہوئے ہدایت کی ہے کہ شہباز شریف کمپنی سے متعلق تمام ریکارڈ لے کر پیش ہوں نیب نے افسران کی تنخواہوں اور مراعات کا ریکارڈ بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے ۔