سیالکوٹ(این این آئی)بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں ایک عورت شہید ٗ تین بچوں سمیت 19افراد زخمی ہوگئے تاہم پنجاب رینجرز کی جانب سے موثر جواب دیا گیا جس کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق سیالکوٹ کی ورکنگ باونڈری کے پھوکلیان بجوات سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ و
گولہ باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا ٗ بھارتی فورسز نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 19 افراد زخمی ہو گے ٗ 65 سالہ فضلاں بھی شہید ہو گئیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیاٗ گولہ باری سے متعدد مویشی زخمی ہوئے ہیں اور املاک کو جزوی نقصان پہنچا ٗ پنجاب رینجرز کی جانب سے دشمن کو کرارا جواب دیا جس کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں