بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان اپنے والد کو قتل کرنا چاہتے تھے، ریحام خان کا کتاب میں حیران کن انکشاف

datetime 3  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی وی اینکر، اداکار اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکن حمزہ علی عباسی نے ریحام خان کی کتاب کے حوالے سے کہا کہ اس کتاب میں ریحام خان نے اپنے سابق شوہر عمران خان کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان دنیا کے بدترین والد ہیں اور اس کتاب میں عمران خان کے والدکو بھی ریحام خان نے نہیں چھوڑا، اس حوالے سے ریحام خان نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ میں بڑے ہوکر اپنے والدکوقتل کر دوں گا۔

واضح رہے کہ ٹی وی اینکر، اداکار اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکن حمزہ علی عباسی نے اپنی ایک ٹوئٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی آنے والی کتاب پڑھ لی۔حمزہ علی عباسی نے اپنی ٹوئیٹ میں کتاب کا خلاصہ 2 سطروں میں بتاتے ہوئے لکھا کہ کتاب کا خلاصہ یہ ہے کہ ’عمران خان شیطان شخص جب کہ ریحام خان تہجد گزار خاتون اور شہباز شریف سب سے اچھے شخص ہیں‘۔انہوں نے اپنی ٹوئیٹ میں ریحام خان پی ایم ایل این ایجنڈا‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔واضح رہے کہ عام انتخابات کا بگل بجتے ہی شریف برادران نے عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان سے لکھوائی گئی کتاب لندن میں جاری کروا دی ہے۔ کتاب کی باضابطہ تقریب رونمائی ریحام خان آئندہ ہفتے لندن میں ہی کریں گی۔ ریحام خان نے سیاسی مقاصد کیلئے لکھی گئی کتاب میں خاوند اور بیوی کے مقدس رشتے کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی ہیں۔ ریحام خان نے اپنے سابقہ خاوند اعجاز خان پر گھٹیا الزامات کی بوچھاڑ کے ساتھ ساتھ عمران خان کی ذات پر بھی ذومعنی حملے کئے۔ لندن میں کتاب پڑھے جانے کے بعد پاکستانی کمیونٹی نے ریحام خان کے اپنے کردار پر سوالات اٹھا دیئے۔ پاکستانی نژاد ایک شہری نے برطانوی عدالت سے بھی رجوع کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان سے طلاق لینے کے بعد میاں شہباز شریف اور امیر مقام کے ذریعے مسلم لیگ (ن) کیلئے کٹھ پتلی بن جانے والی ریحام خان نے عام انتخابات کا اعلان ہوتے ہی لندن میں اپنی کتاب کے اجراء کا اعلان کردیا ہے

اور آئندہ ہفتے اس کی باقاعدہ تقریب رونمائی بھی کروانے جارہی ہیں۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ریحام خان کو پیغام دیا ہے کہ تقریب رونمائی پر مسلم لیگ (ن) کی چھاپ نہ لگنے دی جائے اور تقریب میں زیادہ سے زیادہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو مدعو کیا جائے۔ کتاب کے اجراء کے بعد برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کتاب سے اسلامی روایات کو پامال کردیا گیا ہے۔ اسلام نے ہمیں درس دیا ہے کہ میاں بیوی ایک دوسرے کا لباس ہیں لیکن ریحام خان نے اپنے دو سابق شوہروں پر گھٹیا الزامات لگا کر اسلامی اقدار سے روگردانی کی۔

ایک طرف ریحام خان نے اپنے سابق شوہروں پر گند اچھالا اور دوسری طرف اپنے کردار کے بارے میں ایک لفظ بھی نہیں لکھا۔ ریحام خان کی کتاب کے ابتدائی ردعمل میں برطانیہ کی مقامی عدالت میں ایک پاکستانی نژاد شہری نے مقدمہ بھی دائر کردیا ہے جبکہ کچھ شہری تقریب رونمائی کے بعد ریحام خان کو عدالت لے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کتاب کے اجراء سے پہلے ریحام خان اور مسلم لیگی قیادت میں لمحہ بہ لمحہ رابطے رہے۔ شریف برادران کا خیال ہے کہ مذکورہ کتاب عمران خان کا آئندہ الیکشن سے پہلے کردار مسخ کرنے میں مؤثر کردار ادا کرے گی۔ اقتدار سے رخصتی کے بعد شریف برادران نے ریحام خان کی کتاب سے بھاری امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…