جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

اب کتنے ہزار ڈالر بیرونی آمدنی والے پاکستانیوں کو سٹیٹمنٹ جمع کرانا ہو گی: ایف بی آرنے بڑا اعلان کردیا، غیرملکی اثاثوں کی بھی حد مقرر کردی گئی

datetime 3  جون‬‮  2018 |

لاہور (آن لائن) وفاقی حکومت نے ٹیررازم فنانسنگ اورٹیکس چوری سمیت دیگر فنانشل کرائمز کی روک تھام کے لیے 10ہزار ڈالر سے زائد آمدنی اور 1لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کے اثاثہ جات رکھنے والے پاکستانیوں کے لئے غیرملکی آمدنی و اثاثہ جات کی سٹیٹمنٹ (فارن انکم اینڈایسیٹ سٹیٹمنٹ) جمع کرانے کو لازمی قرار دے دیا۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ یکم جولائی سے اس پر عملدرآمد کرنا ہو گا۔ ایف بی آر افسر نے بتایا کہ ایف بی آر نے فنانس ایکٹ 2018 کے ذریعے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 میں 1 نئی شق سیکشن 116 اے شامل کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام ایسے پاکستانی انفرادی ٹیکس دہندگان جن کی غیرملکی آمدنی 10ہزارڈالر سے زائد ہے یا ان کے پاس 1لاکھ امریکی ڈالر مالیت کے اثاثہ جات ہوں گے انہیں فارن انکم اینڈ ایسیٹ سٹیٹمنٹ جمع کرانا ہو گی۔یہ سٹیٹمنٹ ایف بی آر کی جانب سے وضع کردہ فارم کے مطابق دینا ہو گی اور دئیے جانے والے مخصوص طریقہ کار کے مطابق تصدیق بھی کرانا ہو گی۔ سٹیٹمنٹ جمع کرانے والے ٹیکس دہندہ کی جانب سے ٹیکس ایئر کے دوران کوئی غیر ملکی اثاثہ اگر کسی دوسرے شخص کو منتقل و ٹرانسفر کیا ہوگا تو اس کی بھی تفصیل دینا ہوگی اور اس ٹرانسفر کا جائزہ بھی پیش کرنا ہو گا۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ یکم جولائی سے اس پر عملدرآمد کرنا ہو گا۔ ایف بی آر افسر نے بتایا کہ ایف بی آر نے فنانس ایکٹ 2018 کے ذریعے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 میں 1 نئی شق سیکشن 116 اے شامل کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام ایسے پاکستانی انفرادی ٹیکس دہندگان جن کی غیرملکی آمدنی 10ہزارڈالر سے زائد ہے یا ان کے پاس 1لاکھ امریکی ڈالر مالیت کے اثاثہ جات ہوں گے انہیں فارن انکم اینڈ ایسیٹ سٹیٹمنٹ جمع کرانا ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…