پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس کی گاڑی نے 2نوجوانوں کو کچل ڈالا ،ایک شہید ، دوسرا زخمی،تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ہنگامہ برپا

datetime 3  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر (سی پی پی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس( سی آر پی ایف) کی گاڑی نے سرینگر کے علاقے نوہٹہ میں میں ایک کشمیری نوجوان کو دانستہ طور پر کچل ڈالاجبکہ گاڑی کے نیچے آنے کی وجہ سے ایک او ر نوجوان زخمی ہو گیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سرینگر کے علاقے نوہٹہ میں تاریخی جامع مسجد کے باہر گزشتہ روز نماز جمعہ کے بعد لوگ قابض بھارتی فورسز

کی طرف سے مسجد کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے کہ اس دورن خانیار کی طرف سے آنے والی سی آر پی ایف کی ایک تیز رفتار گاڑی مظاہرین پر چڑھ دوڑی ۔ عینی شاہدین کے مطابق یونس احمد اور قیصر بٹ نامی دو نوجوان گاڑی کے نیچے آنے کے باعث زخمی ہو گئے جنہیں لوگوں نے فوری طور پر ہسپتال پہنچا یا جہاں قیصر بٹ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔المناک واقعے کا نشانہ بننے والے دونوں نوجوانوں کی تصاویر سماجی رابطوں کی سائٹوں پر فوری طور پر وائرل ہو گئیں جس کے بعد علاقے میں زبردست احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے ۔ قابض اہلکاروں اورمظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں اور اس دوران متعدد نوجوان زخمی ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شہید ہونے والے نوجوان کے والدین فوت ہو چکے ہیں اور وہ دوکم سن بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔ یہ المناک واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب کٹھ پتلی انتظامیہ نے جامع کی انتظامیہ کے ساتھ چند روز قبل یہ معاہدہ کیا تھا کہ وہ مسجد کے اطراف میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کو تعینات نہیں کر ے گی جبکہ مسجد کے داخلی اور خارجی راستوں پر انجمن اوقات جامع مسجد کے رضا کار بطور سیکورٹی گارڈ کھڑے ہونگے۔ یا درہے کہ گزشتہ جمعہ کو قابض اہلکاروں نے جامع مسجد کے احاطے میں نمازیوں پر پیلٹ چلائے تھے اور آنسو گیس کی شیلنگ کی تھی جس کے نتیجے میں پچاس سے زائد افراد زخمی ہو گئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…