ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے بعد مسلم لیگ (ن ) نے بھی نگران وزیر اعلیٰ کیلئے مجموعی طور پر چار نام تجویز کر دئیے،اہم پیش رفت 

datetime 2  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) تحریک انصاف کے بعد مسلم لیگ (ن ) نے بھی نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے مجموعی طور پر چار نام تجویز کر دئیے ،محمد شہباز شریف اور میاں محمود الرشید کے درمیان آج (اتوار )کے روز ملاقات متوقع ہے جس میں آٹھ میں سے کسی ایک نام پر اتفاق رائے کی کوشش کی جائے گی بصورت دیگر معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا جائے گا۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف کی زیر صدارت پارٹی کااجلاس ہوا جس میں شہبازشریف، مریم اورنگزیب،، سعد رفیق،، رانا ثنااللہ اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی، اجلاس میں سیاسی صورتحال اور نگران وزیراعلی سمیت آئندہ عام انتخابات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے چار نام تجویز کئے جانے کے بعد وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے بھی مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور دیگر سے مشاورت کے بعد مزید دو نام تجویز کئے ہیں جس کے بعد (ن) لیگ کی جانب سے پیش کئے جانیوالے ناموں کی تعداد بھی چار ہو گئی ہے۔مسلم لیگ (ن) کی جانب سے دو سامنے آنے والے نئے ناموں میں سابق ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان اور سابق نیول چیف ذکااللہ کے نام شامل ہیں جبکہ اس سے قبل جسٹس (ر) سائر علی اور سابق آئی جی پولیس طارق سلیم ڈوگر کے نام پیش کئے گئے۔نجی ٹی وی کے نمائندے سے غیر رسمی گفتگو میں شہبازشریف نے کہا کہ جوم نام سامنے آئے ہیں وہ میڈیا کے ذریعے تحریک انصاف تک پہنچ جائیں گے، ان ناموں پر وہ سوچ بچار کرلیں ہم بھی ان کے ناموں پر سوچ بچار کررہے ہیں، ہوسکتا ہے کہ ایک ہی ملاقات میں نام فائنل ہوجائے۔واضح رہے کہ میاں محمود الرشید کی جانب سے حسن عسکری، یعقوب طاہر اظہار ،اوریا مقبول جان اور ایاز اے میر کے نام دئیے گئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…