بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

پاک آرمی کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار، دو جوان جابحق ،30کے قریب اہلکار زخمی ،ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ

datetime 2  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بٹگرام( آن لائن) ضلع بٹگرام کے حدود میں پاک آرمی کی گاڑی کو المناک حادثہ ،جسکے نتیجے میں دو جوان جابحق جبکہ 30کے قریب اہلکار زخمی ہوگئے گاڑی حادثہ بریک فیل ہوجانے کے باعث پیش آیا ہے پولیس ذرائع شارکول کے مقام موڑ کاٹتے ہوئے بس گاڑی گہری کھائی میں جاگری

ڈگری کالج بٹگرام میں سی پیک منصوبے کی سیکورٹی پر مامور پاک آرمی کے جوان گاڑی حادثے والی جگہ پر پہنچ کر امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا ضلعی انتظامیہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے زخمی اہلکاروں کو طبی امداد فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی تفصیلات کیمطابق ہفتہ کے روز دن بارہ بجے کے قریب پاک آرمی کی بس گاڑی المناک حادثے کا شکار ہوگئی بدقسمت گاڑی پاک آرمی کے جوانوں کو راولپنڈی سے گلگت لیکر جارہی تھی کہ راستے میں ضلع بٹگرام حدود شارکول ٹاپ کے مقام بریک فیل ہوجانے کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری جسکے نتیجے میں دو اہلکار جابحق اور30 زخمی ہوگئے پولیس اور آرمی کے جوانوں نے ہسپتالوں میں منتقل کیا جن میں چار اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں سی ایم ایچ ابیٹ آباد ریفر کیا گیا جن میں ایک اہلکار کی راستے میں ہی موت ہوگئی پارک گاڑی حادثے کی پیش نظر بٹگرام کی ضلعی انتظامیہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کی تھی تاکہ گاڑی حادثے میں زخمی جوانوں کو بروقت طبی امداد فراہم کی جاسکے شار کول پولیس چیک پوسٹ میں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے سی پیک منصوبے کی سیکورٹی مامورپاک آرمی کے جوانوں کیساتھ ملکر گاڑی حادثے میں زخمی اہلکار ہسپتال پہنچائیں اور امدادی کاروائیوں میں بھر پور حصہ لیا گاڑی حادثے میں جابحق اہلکار محمد شفیق ساکنہ چکوال کی لاش ہیلی کاپٹر کے ذریعے بٹگرام سے چکوال منتقل کیا گیا

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…