پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے حمزہ شہبازکی مبینہ اہلیہ عائشہ احد کی درخواست پر بڑا حکم جاری کردیا، حمزہ شہبازاب کہاں ہیں؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 2  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کو مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کی اہلیہ ہونے کی دعویدار عائشہ احد کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست میں نامزد ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا ۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں عائشہ احد سے متعلق کیس اور ان کو دھمکیاں دینے کے معاملہ پر سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران عائشہ احد، سابق وزیر خواجہ سلمان رفیق اور آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان پیش ہوئے۔سماعت کے دوران عائشہ احد نے عدالت میں موقف اپنایا کہ مجھے اور میری بیٹی کو سابق رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز سے جان کو خطرہ ہے لہٰذا ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کسی کی جان خطرے میں نہیں دیکھ سکتے، خواجہ سلمان رفیق بتائیں حمزہ شہباز کدھر ہیں، جس پر خواجہ سلمان رفیق نے بتایا کہ میرے علم میں نہیں کہ وہ کہاں ہیں۔اس پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ آپ پورا دن حمزہ شہباز کے ساتھ گھومتے ہیں اور کہتے ہیں کہ مجھے پتہ نہیں ہے، حمزہ شہباز جہاں کہیں ہیں وہ عدالت میں پیش ہوں۔بعد ازاں عدالت نے حمزہ شہاز کو فوری طلب کیا تاہم اس موقع پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عاصمہ حامد نے عدالت کو بتایا کہ حمزہ شہباز بیرون ملک ہیں اور 3 سے 4 روز میں پاکستان آجائیں گے۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے عائشہ احد پر تشدد کے حوالے سے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ان کے کیس کا ریکارڈ 6جون تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔اس پر عائشہ احد نے بتایا کہ مجھ پر تشدد سے متعلق درخواست میں حمزہ شہباز، رانا مقبول، مقصود بٹ، رانا علی عمران اور دیگر کو فریق بنایاگیا ہے۔عائشہ احد کے موقف کے بعد چیف جسٹس کی جانب سے حکم دیا گیا کہ درخواست میں نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے

اور عدالت کو آگاہ کیا جائے کہ آج تک مقدمہ درج نہ کرنے والے پولیس اہلکاروں میں کون کون شامل ہے۔بعد ازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر حمزہ شہباز کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔یاد رہے کہ گزشتہ برس عائشہ احد نے ایک پریس کانفرنس کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ حمزہ شہاز سے ان کی شادی 2010ء میں ہوئی تھی اور گزشتہ برسوں میں انہیں نشانہ بنایا گیا اور دو مرتبہ حملہ بھی کیا گیا ہے جبکہ ایک مرتبہ مسلح موٹرسائیکل سواروں نے ان کی بیٹی کو نشانہ بنایا تھا۔انہوں نے شکایت کی تھی کہ لاہور پولیس اور دیگر ریاستی اداروں کی جانب سے بھی تشدد کا نشانہ بنایا ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…