پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

فاٹا عوام کی رائے کو نظر انداز کرکے ان پر غیر ملکی ایجنڈا مسلط کرنا تاریخی جبر ہے،مولانا فضل الرحمان کاقبائل گرینڈ جرگہ کے عمائدین سے خطاب ،بڑا اعلان کردیا

datetime 2  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ قوم سے حقائق چھپائے جارہے ہیں، فاٹا عوام کی رائے کو نظر انداز کرکے ان پر غیر ملکی ایجنڈا مسلط کرنا تاریخ جبر ہے، قبائل عوام کے ہر فیصلے پر ان کے ساتھ ہیں ، قبائلی عوام اور صحافیوں پر تشدد حکومت کا سیاہ کارنامہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قبائل گرینڈ جرگہ کے عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا،

انہوں نے کہا کہ 2012 سے قبائل عوام کے حقوق کی جنگ لڑرہا ہوں تمام سیاسی ومذہبی قیادت قبائل عوام اور جرگہ سے کئے گئے وعدوں سے منحرف ہو گئی اکیلا قبائل کی رائے کے احترام اور ان پر عمل درآمد کیلئے جدوجہد کررہا ہوں، انھوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم اور عبدالقادر بلوچ لکھئی ہوئی تحریر میں قبائل عوام سے رائے لینے کے معاہدے سے انحراف کررہے ہیں، جبکہ سیفران وزیر نے ٹی وی چینل میں جمعیت علماء اسلام کے موقف کی تائید کی تھی، انھوں نے کہا کہ جو لوگ اسمبلیوں پر لعنت بھجتے تھے وہ بھی اجلاس میں کثیر تعداد میں شریک ہوئے صوبائی اسمبلی کے آخری روز لوگوں کو لاکر قرار داد منظور کرائی گئی انھوں نے کہا کہ ہم فوج اور اداروں کے احترام کیلئے قبائل عوام کے مفاد کو مدنظر رکھ کر حکومت کو تجاویز دی لیکن ہماری تجاویز کو تحریری طور پر ماننے کے بعد اس سے انحرا ف کیا گیا، انھوں نے کہا کہ قبائل پر 150سال سے فیصلے مسلط کئے گئے اور آج بھی زبردستی فیصلے مسلط کئے جارہے ہیں،انھوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے ارکان نے اسمبلی اجلاس میں شریک نہ ہو کر ہمارے موقف کی تائید کی اور حکومتی فیصلے کو مستر کردیا ہے، انھوں نے کہا کہ قبائل عمائدین ، علماء کرام اور مشران مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالہ سے اعلان کرینگے جمعیت علماء اسلام ان کے شانہ بشانہ ہو نگے، دریں اثناء قبائل جرگہ نے عیدالفطر کے بعد پشاور میں گرینڈ جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے،

جسکی تاریخوں کا اعلان جلد کردیا جائیگا، اجلاس (جرگہ) میں قبائل عوام پر پولیس تشدد اور حکومت کی طرف سے ظلم و بربریت کی مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ عوام اور صحافیوں پر تشدد کرکے سابق حکومت نے ایک جبر اور ظلم کی داستان رقم کی، اس موقع پر قبائلی عمائدین ،سیاسی وسماجی شخصیات تمام ایجنسیوں سے آئے ہوئے جرگہ ممبران کے علاوہ مولانا گل نصیب خان، مولانا شجا ع الملک، عبدالجلیل جان، مفتی عبدالشکور، مفتی محمد اعجاز شنواری بھی موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…