لاہور( این این آئی) تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے سینئر سیاستدان سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین نے کوئی اعتراض نہیں اٹھایا اورمیرا بیٹا دوست محمد کھوسہ بھی تحریک انصاف میں شامل ہواہے ،فواد چوہدری کو نہیں پارٹی کو جوائن کیا ہے جبکہ مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جو لوگ شمولیت کے موقع پر موجود تھے وہی پارٹی میں شامل ہوئے ہیں ۔ ذوالفقار علی خان کھوسہ نے پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان فواد کے سوشل میڈیا پر بیان پر اپنے ردعمل
میں کہا کہ دوست محمد کھوسہ میرا بیٹا ہے اور وہ بھی میرے ساتھ تحریک انصاف میں شامل ہوا ہے ۔ تحریک انصاف میں کسی نے کوئی اعتراض نہیں اٹھایا ۔ جہاں تک فواد چوہدری کا تعلق ہے تو ہم نے انہیں نہیں بلکہ پارٹی کو جوائن کیا ہے ۔ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جو لوگ شمولیت کے موقع پر موجود تھے وہی شامل ہوئے ہیں ۔ جہانگیر خان ترین کی پالیسی واضح ہے ۔دوسری جانب سردار دوست محمد کھوسہ نے پی ٹی آئی میں شمولیت کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی خبروں پر مکمل خاموشی اختیار کررکھی ہے۔