ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

بھارتی اداکارشاہ رُخ خان کی کزن نورجہاں نے پشاور سے اہم سیاسی جماعت کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

datetime 2  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک) بھارتی اداکارشاہ رُخ خان کی کزن نورجہاں نے پشاور سے اہم سیاسی جماعت کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق بھارت اداکارہ شاہ رخ خان کی چچا زاد بہن نورجہاں نے خیبرپختونخوا کے اہم شہر پشاور سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن اہم سیاسی جماعت کے پلیٹ فارم سے لڑنے کا اعلان کردیا ہے، نورجہاں نے امریکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ عوامی نیشنل پارٹی کی رکن ہیں

اور ان کی پارٹی خواتین کی مخصوص نشست پر انہیں صوبائی اسمبلی میں لانا چاہتی ہے ،نور جہاں پشاور کے معروف علاقے قصہ خوانی بازار کے آبائی مکان میں مقیم ہیں ، شاہ رخ خان کے پاکستان کے دورے سے متعلق سوال پر انہوں نے بتایا کہ شاہ رخ خان پاکستان آنا چاہتے ہیں لیکن سیکورٹی صورتحال اور پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی اس سلسلے میں بڑی رکاوٹ ہے انہوں نے بتایا کہ شاہ رخ خان اپنے بچوں کو اپنا آبائی گھر اور آبائی شہر دکھانا ضرور پسند کریں گے، نور جہاں نے بتایا کہ ان کے والد غلام محمد گاما پانچ بھائی اور ایک بہن تھے جن میں سے سب سے چھوٹے بھائی اور شاہ رخ خان کے والد1946میں دہلی چلے گئے تھے جہاں انہوں نے وکالت کی تعلیم حاصل کی اور وہی سکونت اختیارکی ،انہوں نے بتایا کہ میرا اب بھی شاہ رخ خان سے رابطہ ہے ان کی شادی کے بعد میں اپنے شوہر کے ہمراہ شاہ رخ سے ملنے دہلی گئی تھی جہاں میری زبردست مہمان نوازی کی گئی۔  بھارتی اداکارشاہ رُخ خان کی کزن نورجہاں نے پشاور سے اہم سیاسی جماعت کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا، اداکارہ شاہ رخ خان کی چچا زاد بہن نورجہاں نے خیبرپختونخوا کے اہم شہر پشاور سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن اہم سیاسی جماعت کے پلیٹ فارم سے لڑنے کا اعلان کردیا ہے، نورجہاں نے امریکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ عوامی نیشنل پارٹی کی رکن ہیں اور ان کی پارٹی خواتین کی مخصوص نشست پر انہیں صوبائی اسمبلی میں لانا چاہتی ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…