بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

انتخابات کے انعقاد میں کسی بھی صورت تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی ،کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کرینگے ‘(ن) لیگ

datetime 2  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اہم اجلاس گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ،ٹکٹوں کی تقسیم کے فارمولے،مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی پانچ سالہ کارکردگی اورپارٹی منشور سمیت آئندہ کے لائحہ عمل بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ، اجلاس کے شرکاء نے اس امر پر اتفاق کیا کہ انتخابات کے انعقاد میں

کسی بھی صورت تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی ،مسلم لیگ (ن) اپنی کارکردگی کی بنیاد پر انتخابی میدان میں اترنے اور کامیابی کے لئے پر عزم ہے ۔ذرائع کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں منعقدہ اجلاس میں سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے تاحیا ت قائد محمد نواز شریف ،مرکزی صدر محمد شہبازشریف، چیئرمین راجہ ظفر الحق ،خواجہ سعد رفیق ، احسن اقبال ،پرویز رشید ،مریم نواز ، رانا ثنا اللہ خان ، مریم اورنگزیب ،چوہدری برجیس طاہر مشاہد حسین سید،انجینئر امیر مقام ، پرویز ملک ،راجہ اشفاق سرور، ثنا اء اللہ زہری ،رانا تنویر حسین ، سائرہ افضل تارڑ ، طارق فضل چوہدری اور ملک ندیم کامران سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ٹکٹوں کی تقسیم کے فارمولے سمیت موجودہ صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال اور مختلف تجاویز پر غوروخوض کیا گیا ۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا اور اس پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی 5 سالہ کارکردگی پر بات ہوئی جبکہ اس دوران عام انتخابات سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعلی کے معاملے پر پی ٹی آئی نے مضحکہ خیز طرز عمل اختیار کیااو رپوری قوم اسے دیکھ رہی ہے ،لگتا ہے عمران خان اور ان کے حواریوں

میں سے شاید کسی نے بھی آئین نہیں پڑھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ انتخابات بروقت ہوں گے، عوام بھی تیار نظر آتے ہیں، نگران حکومت کی سب سے بڑی ذمہ داری انتخابات کا بروقت انعقاد ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا بیانیہ ووٹ کو عزت دو ہے، ہم نے ووٹ اور ووٹر کو عزت دی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کاکہناتھاکہ پی ٹی آئی اورسرفراز بگٹی کے رویے میں کوئی فرق نہیں،جسے وزیر اعظم بننے کی جلدی ہو کیا وہ انتخابات سے بھاگتاہے بلکہ وہ تو الیکشن کمیشن کو جلد انتخابات کیلئے خط لکھتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…