پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

عام انتخابات میں ’’ووٹ کو عزت دو‘‘کے بیانہ پر ہی میدان میں آئیں گے ‘ مریم اورنگزیب

datetime 2  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں ’’ووٹ کو عزت دو‘‘کے بیانہ پر ہی میدان میں آئیں گے ‘عمران خان اور انکی پارٹی خوفزدہ ہے اس لیے نگران وزیر اعلی کیلئے باربارنام بدل رہی ہے ‘نگران وزیر اعلی پنجاب کے معاملے میں تحر یک انصاف نے مضحکہ خیز طرز عمل کا مظاہرہ کیاہے ‘عمران خان اور ان حواریوں میں سے شاید

کسی نے بھی آئین نہیں پڑھا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ (ن) لیگ کے پارلیمانی بورڈ میں مسلم لیگ ن کی پانچ سالہ کارکردگی پر بات ہوئی ہے ہمیں امید ہے کہ انتخابات بروقت ہوں اور عوام بھی تیار نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت آچکی اور اس سیٹ اپ کی سب سے بڑی زمہ داری انتخابات کے بروقت انعقاد کو یقینی بنانا ہے اور جو لوگ انتخابات میں تاخیر کی سازشیں کر رہے ہیں انکو بھی ہم قوم کے ساتھ ملکر ناکام بنائیں گے اور عام انتخابات میں (ن) لیگ ہی کامیاب ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا بیانیہ ووٹ کو عزت دو ہے اور ہم نے پانچ سال ووٹ اور ووٹر کو عزت دی ہے اورووٹرز آج بھی ہمارے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جو ریزولیشن پاس ہوئی اس میں یہ کہا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) الیکشن کیلئے تیار ہے، مسلم لیگ (ن) کو پاکستان کی عوام کا اعتماد حاصل ہے، جو افواہیں ،باتیں اور بیانات آرہے ہیں کہ الیکشن میں تاخیر ہو گی، مسلم لیگ (ن) الیکشن بروقت کرانے کیلء ڈٹ کر مقابلہ کرے گی، الیکشن 25جولائی کو ہوں گے۔

 

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…