سوتیلے باپ کے ظلم سے بچ کر نکلنے والی معذور لڑکی سسر کی ہوس کا شکار

2  جون‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سوتیلے باپ کی زیادتی سے بچانے کے لیے ماں نے اپنی بیٹی کی شادی گونگے بہرے شخص سے کر دی ، باپ نے غصے میں آ کر اس کا پاؤں کاٹ دیا۔ معذور لڑکی جب اپنے گونگے بہرے شوہر کے ساتھ بیاہ کر اس کے گھر گئی تو وہاں سسر نے بھی ظلم و بربریت کی انتہا کر دی۔ سفاک سسر تیز دھار چھرے سے اپنی بہوکی عزت سے کھیلتا رہا۔
ظلم کا شکارثانیہ نے ایک ویڈیو ریکارڈ کر کے

معروف ٹی وی اینکر اقرار الحسن کو بھجوائی جس میں اس نے اپنے اوپر ڈھائے جانے والے ظلم کی کہانی بیان کر دی۔ اس ویڈیو میں ثانیہ نے بتایا کہ میری عمر 22 سال ہے،میں پہلے لاہور میں اپنے والدین کے ساتھ رہتی تھی لیکن میرے والد سوتیلے تھے۔ دس سال کی عمر میں میرے والد مجھ سے بہت غط سلوک کرتے تھے،ابھی تک بھی ایسا ہی ہوتا ہے کہ میرے سسرال میں آ کر مجھے مارتے ہیں اور میرے ساتھ زبردستی کرتے ہیں۔ ثانیہ نے بتایا کہ میرے سسر بھی میرے ساتھ زبردستی کرتے اور میری عزت کو اچھالتے ہیں، جس شخص کےساتھ میری شادی ہوئی ہے وہ شخص گونگا بہرہ ہے، ثانیہ نے اقرار الحسن سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہاں سے نکال لیں کیونکہ میں یہاں رہنا نہیں چاہتی۔ثانیہ نے خفیہ کیمرے سے اپنے سفاک اور جنسی درندگی کرنے والے سسر کی کچھ ویڈیو ریکارڈ بھی کیں، ثانیہ کے گھر میں موجود ایک خاتون نے بھی بتایا کہ مجھے بھی تین سال سے زیادتی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ جس کے بعد اقرار الحسن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ثانیہ کے سسرال پر دھاوا بولا، ثانیہ کے سسر نے سب کے سامنے اسے جھوٹا اور خود کو سچا ثابت کرنے کی کوشش کی ۔ سفاک سسر کی دوسری بہو نے بھی اس کی گندی حرکتوں کی گواہی دی جس کے بعد ثانیہ کو اس کے سفاک سسر سے بازیاب کروالیا گیا۔عوام نے اقرارالحسن کے اس اقدام کو بہت سراہا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…