پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عام انتخابات میں ممکنہ تاخیر، صدر مملکت کے انتخابات کا شیڈول بھی متاثرہو گا بڑا آئینی بحران پیدا ہونے کا خدشہ،پاکستان کی وحدت دائو پر لگ گئی انتباہ جاری

datetime 2  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات بروقت نہ ہوئے تو صدر مملکت کے انتخابات کا شیڈول بھی متاثر ہوگا،وفاق جمہوری عمل کے مزید عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا ، عدلیہ انتخابی معاملات سے متعلقہ کیسز میں چیف جسٹس کے بیان کو مد نظر رکھے ، ۔ہفتہ کو اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بروقت انعقاد میں ناکامی وفاق کیلئے نقصان دہ ہوگی ۔ انتخابات کے حوالے سے

غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہو رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کی مدت ستمبر کے پہلے ہفتے میں پوری ہو رہی ہے ، اگر انتخابات بروقت نہ ہوئے تو صدر کے انتخابات کا شیڈول بھی متاثر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت صرف سینیٹ ہی منتخب نمائندوں کا ایوان ہے ، اس لحاظ سے ایوان بالآ کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ، سینیٹ کا اجلاس فوری طلب کیا جائے جو 25جولائی تک جاری رہے۔ سینیٹ اجلاس میں ملک میں عام انتخابات کے بروقت اور شفاف انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…