جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

” ان سیاستدانوں کو بیت المال سے 60 ہزار روپے دیے جائیں کیونکہ ۔۔۔ “ چیف جسٹس نے اہم قومی رہنماؤں کو شرمندہ کردیا

datetime 2  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے سیاستدانوں کو شرمندہ کر کے رکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اہم شخصیات کی سکیورٹی سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ نے کی۔ پنجاب پولیس نے سیاستدانوں کو دی جانے والی سکیورٹی کی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ ڈی آئی جی عبدالرب نے عدالت کو بتایا کہ 31 سیاستدانوں کو سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔اس موقع پر چیف جسٹس کا کہنا تھاکہ نوازشریف،شہبازشریف،

احسن اقبال،ایازصادق،زاہد حامد کی سیکیورٹی توسمجھ میں آتی ہے لیکن راناثناءاللہ ، مریم اورنگزیب، انوشہ رحمان، عابد شیر علی اور احسن اقبال کے بیٹے کو سکیورٹی کس لیے دی ہے، یہ لوگ ایک طرف عدلیہ کوگالیاں نکالتے ہیں اور دوسری طرف سکیورٹی مانگتے ہیں۔آئی جی صاحب ! آپ نے عدلیہ مخالف بیانات دینے والوں کو سکیورٹی فراہم کر رکھی ہے۔ ایک سکیورٹی اہلکار 25 ہزار میں  اورایک سیاستدان 60 ہزار روپے میں پڑتا ہے، یہ لوگ خود سکیورٹی کا بندوبست نہیں کرسکتے تو بیت المال سے 60 ہزار روپے دیے جائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…