جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے حلف اٹھالیا

datetime 2  جون‬‮  2018 |

کراچی(این این آئی)گورنر ہاؤس میں منعقدہ سادہ اور پروقار تقریب میں گورنرسندھ محمد زبیر نے فضل الرحمان سے سندھ کے نگراں وزیر اعلیٰ کے عہدہ کا حلف لیا۔ تقریب کی نظامت کے فرائض چیف سیکریٹری سندھ محمد رضوان میمن نے انجام دےئے۔ تقریب میں سبکدوش ہونے والے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج دررانی، ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا، میئر کراچی وسیم اختر ، صوبائی وزراء نثار کھوڑو، ناصر حسین شاہ ، سعید غنی ، شمیم ممتاز، سینیٹرسلیم ضیاء، ڈائریکٹر جنرل رینجرز میجر جنرل محمد سعید ، صوبائی محتسب اسد اشرف ملک، صوبائی سیکریٹریز ، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ اور عمائدین شہر نے شرکت کی۔ حلف برداری کے بعد فضل الرحمان نے تقریب کے شرکاء سے فرداً فرداً ملاقات بھی کی،اس موقع پر گورنر ہاؤس کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔حلف برداری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے نگراں وزیر اعلی نے کہا کہ الیکشن مقررہ تاریخ پرہوں گے،ہماری اولین ترجیح میں شفاف الیکشن کرانا ہے، کوشش کریں گے پرامن ماحول میں الیکشن ہوں۔واضح رہے کہ سابق بیوروکریٹ فضل الرحمان دو بار سندھ کے چیف سیکرٹری رہ چکے ہیں، انہوں نے اس کے علاوہ مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام بھی دی ہیں۔فضل الرحمن یکم ستمبر 1950 کو کراچی میں پیدا ہوئے، 2005 سے 2010 تک دو مرتبہ سندھ کے چیف سیکرٹری رہے، جبکہ صوبائی سیکرٹری فنانس، سیکرٹری ایکسائز اور دیگر عہدوں پر بھی انہوں نے خدمات سرانجام دیں۔وہ اکاونٹنٹ جنرل سندھ کے عہدے پر بھی تعینات رہے، جبکہ اس وقت سندھ کی جامعات میں وائس چانسلرز کی تقرری کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…