بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

وہی ہوا جس کا خدشہ تھا، پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر عام انتخابات میں تاخیر ،الیکشن کمیشن نےبالآخراعلان کر دیا

datetime 2  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان اور لاہور ہائیکورٹس کی جانب سے حلقہ بندیوں اور کاغذات نامزدگی کو کالعدم قرار دینے کے بعد الیکشن کمیشن کے آج ہونیوالے اجلاس میں صورتحال پر غور کیا گیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کے ہنگامی اجلاس میں الیکشن کمیشن کے چاروں ممبران، سیکریٹری الیکشن کمیشن اور ایڈیشنل سیکریٹری ایڈمن

نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے نامزدگی فارم سے متعلق فیصلے اور حلقہ بندیاں کالعدم قرار دینے سے متعلق فیصلوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کےبعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن اختر نذیر نے کہا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہےکہ 3 اور 4 جون کو کاغذات نامزدگی وصول نہیں کریں گے اہم ملک میں عام انتخابات 25 جولائی کو ہی ہوں گے، اس حوالے سے ریٹرننگ افسران کو تازہ ہدایات جاری کی جائیں گی۔انہوں نےکہا کہ حلقہ بندیوں اور کاغذات نامزدگی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ اور بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلوں کے خلاف سپریم کورٹ جارہے ہیں، اب عدالت کے تازہ فیصلے کے بعد ہی کمیشن کوئی حتمی فیصلہ کرے گا۔ایک سوال کے جواب میں ایڈیشنل سیکریٹری کا کہنا تھا کہ الیکشن شیڈول میں دو سے تین دن کی گنجائش موجود ہے۔اختر نذیر نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے حالیہ ٹرانسفر اور پوسٹنگز کا نوٹس لیا ہے، سندھ میں الیکشن کمیشن کی اجازت کے بغیر سینئر افسر کی تعینات کی گئی، اس حوالے سے متعلقہ حکومتوں سے وضاحت طلب کی ہے اور کمیشن ایسی تمام تقرریوں اور تبادلوں کا جائزہ لے کر حتمی احکامات جاری کرےگا۔ان کا کہنا تھاکہ کوئی بھی نگران حکومت یا اتھارٹی الیکشن ایکٹ کے تحت الیکشن کمیشن کی اجازت کےبغیر کوئی ٹرانسفر پوسٹنگ نہیں کرسکتی۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ الیکشن کمیشن

نےانتخابی اصلاحات کمیٹی کے ارکان کو اس تمام صورتحال کا ذمہ دار ٹھہرادیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہےکہ زاہدحامد، شیریں مزاری، انوشہ رحمان اور نویدقمر فارم تبدیلی میں پیش پیش رہے، انتخابی اصلاحات کمیٹی الیکشن کمیشن حکام پرسخت تنقید کرتی رہی، کئی کمیٹی ارکان تعلیمی قابلیت کاخانہ بھی ختم کرانے کے لیے اصرار کرتے رہے۔ذرائع الیکشن کمیشن

نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی عدم موجودگی میں نئےکاغذات نامزدگی منظور کیے گئے، نئےکاغذات نامزدگی اجرا کے باعث فارم جمع کرانے کی تاریخ میں ردوبدل کاامکان ہے ۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز کاغذات نامزدگی میں ترامیم کالعدم قرار دے کر الیکشن کمیشن کو نئےکاغذات نامزدگی تیار کرنے کا حکم دیا تھا۔لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کاغذات نامزدگی کے

فارم اے اور بی میں تمام خامیاں دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پارلیمنٹ نے ترمیم کرکے قرضہ جات اور نادہندگی کے جو خانے نکالے ہیں، وہ فارم میں موجود سمجھے جائیں گے۔اپنے 39 صفحات پر مشتمل فیصلے میں عدالت عالیہ کا کہنا تھا کہ نئےکاغذات نامزدگی میں آئین کے آرٹیکل 62 اور 63کے تقاضے دوبارہ شامل کیے جائیں۔ملک میں عام انتخابات 2018 کے لیے 25 جولائی کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…