سرگودھا(این این آئی)ایف آئی اے نے سرگودھا کے نواح میں ہیڈ کوارٹر بنا کر سرکاری اداروں کے افسران بن کر نادرا ویری فکیشن کا جھانسہ دینے والے گروہ کو ٹریس کر کے 4 افراد کو گرفتار کر کے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق یہ گروہ نادرہ ڈیٹا کی مدد سے لوگوں کو بیوہ قوف بنا تا تھا۔ایک ادروں کی مدد سے گروہ کا سراغ لگا کر عارف،احسان،شاہد وغیرہ کو گرفتار کر کے ان سے ہزاروں سمیں،موبائل فون، ایڈوائز، اور دیگر سامان برآمد کیا گیا جو سموں کے نام پر لئے گے فنگر پرنٹز کو
محفوظ کر کے اپنے نیٹ ورک کے ذریعے استعمال کر کے گھناؤنے عزائم کو پورا کرتے تھے۔اس کی تحقیقات ایف آئی کے اعلی افسران کر رہے ہیں جنہوں نے ملزمان کا ریمانڈ لے کر تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے اور ملزمان سے پوچھ گیچھ کو صیغہ راز میں رکھ کر گروہ کے ہر فرد کو ٹریس کیا جا رہا ہے۔ اس کیس پر کام کرنے والے ادارے نے عوام کو خبر دار کیا ہے کہ وہ اپنی خفیہ معلوم کسی بھی ٹیلی فون کال پر نہ دیں بلکے ایسے افراد کی نشاندہی کر کے اپنے آپ کو اور دوسرے شہریوں کو محفوظ بنائیں۔