جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

ملک کا سب سے بڑا مسئلہ اس وقت کیا ہے؟عوام اس جماعت کو ووٹ دیں گے جو سب سے زیادہ توجہ کس چیز پر دے؟ سروے میں حیرت انگیز انکشافات

datetime 2  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن ) بیروزگاری اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے‘ عوام اس سیاسی جماعت کو ووٹ دیں گے جو آئندہ چند ہفتوں کے اندر قوم کو بے روزگاری کے خاتمے اور زیادہ سے زیادہ روزگاری کے خاتمے اور زیادہ سے زایدہ روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ٹھوس پلان دے گی۔ اس بات کا اظہار عوام نے ایک تازہ ترین سروے رپورٹ میں کیا ہے۔

یہ سروے 2013 ء میں قائم ہونے والے ایک ادارے انسٹی ٹیوٹ آف اوپینین اینڈ ریسرچ IPOR نے کیا ہے۔ یہ ادارہ اپنے قیام کے بعد سے بہت شہرت حاصل کر چکا ہے اور اسے عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے۔ گزشتہ روز ادارے نے اپی رپورٹ شائع کی ہے جس کے مطابق 2013 ء میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ پاکستانی عوام کا سب سے بڑا مسئلہ تھا۔ اس وقت کے سروے کے نتائج کے مطابق سروے میں حصہ لینے والے افراد میں سے 40 فیصد نے لوڈ شیڈنگ کو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا تھا جبکہ 22 فصد افراد نے بے روزگاری کو ملک کا دوسرا بڑا اہم ایشو قرار دیا تھا۔ تازہ ترین سروے کے نتائج کی روشنی میں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2013 ء سے 2017 ء کے درمیان بے روزگاری میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے عوام کی اکثریت نے بے روزگاری کو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا ہے۔ حیران کن طور پر تازہ سروے میں عوام نے لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کو دوبارہ بڑا مسئلہ قرار نہیں دیا بلکہ اس کے مقابلے میں کرپشن پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ تاہم ان کی نظر میں کرپشن بھی زیادہ بڑا مسئلہ نہیں۔ بیروزگاری اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے‘ عوام اس سیاسی جماعت کو ووٹ دیں گے جو آئندہ چند ہفتوں کے اندر قوم کو بے روزگاری کے خاتمے اور زیادہ سے زیادہ روزگاری کے خاتمے اور زیادہ سے زایدہ روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ٹھوس پلان دے گی۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…