اسلام آباد (آن لائن)مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف چوہدری ارشد داد نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف تمام سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرے گی اور بھرپور الیکشن لڑے گی۔مسلم لیگ ق سے گجرات سمیت کسی بھی سیٹ پر اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کی جائے گی۔پاکستان تحریک انصاف الیکشن میں کلین سوئپ کرے گی۔جمعہ کو جاری بیان میں چوہدری ارشد داد نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان الیکشن کی بھرپور تیاری
کریں۔پاکستان سے کرپشن کے خاتمے کے لئے عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف اپنا کردار ادا کررہی ہے یہی وجہ ہے کہ تحریک انصاف میں لوگ شامل ہورھے ہیں۔جو بلے کے نشان سے الیکشن لڑیں گے۔انہوں نے کارکنان کو کہا کہ وہ مکمل تیاری کریں اور عمران خان کو وزیراعظم بنانے کے لئے بلے پر مہر لگائیں۔چوہدری ارشد داد نے ان افوہوں کو سختی سے رد کیا کہ تحریک انصاف مقامی سطح پہ کسی جماعت سے اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر رہی ہے۔