ہفتہ‬‮ ، 13 دسمبر‬‮ 2025 

سپنا کیس : تحریک انصاف کا دوست محمد کھوسہ کو لینے سے انکار،اداکارہ سپنا اور اس کی بیٹی کہاں ہے اور دوست کھوسہ پر کیا الزام لگا؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 1  جون‬‮  2018 |

اسلام آ باد(آن لائن)سپنا کیس دوست محمد کھوسہ کی تحریک انصاف میں شمولیت کی راہ میں رکاوٹ بن گیا۔تحریک انصاف نے دوست محمد کھوسہ کو پارٹی میں شامل کرنے سے انکار کردیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کھوسہ خاندان کے صرف وہ افراد تحریک انصاف میں شامل ہوئے جنہوں نے چیئر مین عمران خان سے ملاقات کی جبکہ دوست محمد کھوسہ ملاقات میں موجود نہیں تھے۔ دوست محمد کھوسہ کو سپنا کیس کے باعث پارٹی میں لینے سے انکار کردیا گیا ہے ، دوست محمد کھوسہ پر سپنا کیس کے حوالے سے الزامات تھے۔

دوست محمد کھوسہ کے والد ذوالفقا رکھوسہ نے خاندان سمیت جمعہ کو عمران خان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔ یاد رہے کہ سپنا ایک ادا کارہ تھی جس سے بعد ازاں دوست محمد کھوسہ نے شادی کرلی جس سے ان کی ایک بیٹی تولد ہوئی تھی لیکن اچانک سپنا منظر عام سے غائب کردی گئی۔اسکے بعد سپنا کا کہیں سراغ نہیں ملا۔ سپنا کے خاندان والوں کی جانب سے درج کرائے مقدمہ میں دوست محمد کھوسہ کو اس کے قتل کے الزام کا سامنا رہاہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…