ہفتہ‬‮ ، 13 دسمبر‬‮ 2025 

اسلام آباد میں خوفناک آگ قابو سے باہر ،مزید تین جگہ آگ بھڑک اُٹھی،پاک آرمی کے ہیلی کاپٹرز آگ بجھانے میں مصروف،اہم شخصیت سمیت متعدد افراد شدید زخمی

datetime 1  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد (آن لائن )وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے )میٹروپولیٹن کارپوریشن (ایم سی آئی) اورمارگلہ ہلز نیشنل پارک وائلڈ لائف بورڈ کی غفلت اورلاپرواہی کے باعث مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں گزشتہ3 دنوں سے لگی آگ پر تاحال قابو نہ پایاجاسکا،جمعہ کی صبح نور پور کے قریب رتہ ہوترکے مقام پر مزید 3 جگہ ہولناک آگ بھڑک اٹھی۔آتشزدگی کے باعث جنگل کا ایک بڑا حصہ جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا،

آگ ارد گرد کے دیہی علاقوں اور سیاحتی و تفر یحی مقام دامن کوہ ،ٹریل تھری ،ٹریل فائیو،ایم ایف 18،ایم ایف 19ایم ایف 11،منال ،فیصل مسجد کے عقب ،سید پور ،بڈوبند ،نوراں دی گلی ،رتہ ہوتر سے ہوتی ہوئی بری امام تک پھیل چکی ہے۔آگ پر قابو پانے کیلئے این ڈی ایم اے کی درخواست پر پاک آرمی کی خدمات حاصل کی گئیں ،پاک آرمی کے2 ہیلی کاپٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں،جبکہ شعبہ انوائر منٹ کے سوسے زائد اہلکار،متعدد گارڈز،فائر بریگیڈ کی گاڑیوں ،فائرٹینڈرز راستہ نہ ہونے کے باوجودآگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹرانوائر منٹ اختر رسول سمیت 5افراد شدید زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز مارگلہ کے جنگلات میں لگی معمولی نوعیت کی آگ نے سی ڈی اے ،ایم سی آئی ،وائلڈ لائف بورڈ اوردیگراداروں کے درمیان اختیارات کی کھینچاتانی اورمیئر اسلام آباد شیخ انصرعزیز کے غیر سنجیدہ رویہ کے باعث پھیلتے پھیلتے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔آگ درہ جانگلہ سے دامن کوہ ، سید پور ، درہ ، تلہاڑ موڑ،فیصل مسجد کے عقب ،منال کے عقب سے ہوتی ہوئی اس کے سامنے موجودسڑک، ٹریل تھری ،ٹریل فائیو،ایم ایف 18،ایم ایف 19ایم ایف 11تک پھیل گئی۔آگ کے وسیع پیمانے پر پھیل جانے اورآبادی کے انتہائی قریب پہنچ جانے کے بعد میئر اسلام آباد شیخ انصرعزیز اورچیئر مین سی ڈی اے عثمان اختر باجوہ نے این ڈی ایم اے کے ذریعے پاک آرمی سے آگ پرقابو پانے کی اپیل کی

جس کے بعد گزشتہ روز پاک آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز بیمبی بکٹس کا استعمال کرتے ہوئے آگ پر قابو پانے کیلئے مسلسل کوششیں کررہے ہیں،آگ بجھانے کیلئے پانی روال ڈیم سے حاصل کیا جارہا ہے۔دودسری جانب عام شہریوں اورمقامی آبادی کو آگ سے بچانے کیلئے آرمی کے جوان بھی جائے حادثہ پر پہنچ چکے ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر اختر رسول کا کہنا ہے کہ ہر ممکن کوشش ہے کہ آج رات ہی آگ کو کنٹرول کرلیا جائے ،تاہم اندھیرے اوردشوار گزار علاقہ ہونے کے باعث ہمیں آگ بجھانے میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،

جنگل کے اندر رسائی کیلئے فائربریگیڈ یا کوئی بھی ٹرینڈ عملہ نہیں ہے جبکہ آگ جنگل کہ بالکل وسطی علاقے میں لگی ہوئی ہے۔اس حوالے سے چیئر مین مارگلہ ہلز نیشنل پارک وائلڈ لائف ڈاکٹر انیس الرحمن کا کہنا ہے کہ آگ کسی ایک مقام پر نہیں لگی بلکی جگہ جگہ جان بوجھ کر لگائی جارہی ہے ،ہم ایک جگہ آگ کنٹرول کرتے ہیں اتنی دیر میں دوسرے مقام سے آتشزدگی کی اطلاع آجاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ خشک جھاڑیوں ،چیڑ کے درختوں اورخشک پتو ں کے باعث آگ تیزی سے پھیلی تاہم امید ہے جلد آگ پر قابو پالیاجائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…