کراچی (آن لائن) 5سال میں فی کس آمدن میں گزشتہ 5 سال کیمقابلے33فیصد اضافہ ہوا۔موجودہ دورحکومت کے 5سال میں جی ڈی پی مالی سال 2013میں 3.7فیصد کے مقابلے میں 5.8فیصد تک کی بلند ترین شرح پر پہنچ آئی افراط زر کی شرخ 2013 میں 7 فیصد سے کم ہوتے ہوئے 3.8فیصد، ترقیاتی اخراجات 2013 میں 777 ارب روپے سے بڑھتے ہوئے 2017میں 1694 ارب روپے تک پہنچ گئے جبکہ فی کس آمدن میں گزشتہ 5 سال کے دوران 33فیصد اضافہ ہوا۔آپریشن ضرب عضب کے باعث دہشت گردی کے
واقعات میں کمی ہوئی اور 2011میں 650سے زائد سے دہشت گردی کے واقعات 2018 میں کم ہو کر23 رہ گئے۔وفاقی وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات نے 2013سے 2018تک کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق مالی سال 2013 کے دوران پاکستان کی جی ڈی پی 3.7فیصد تھی جو 2018 تک بڑھ کر 5.8فیصد تک پہنچ گئی، زرعی ترقی کی شرح 2013میں 2.68سے بڑھ کر 2018میں 3.8 فیصدہوگئی ، صنعتی ترقی کی رفتار2013میں 4.5فیصد سے بڑھ کر2018 میں 5.8فیصد ہو گئی۔