اسلام آباد (آن لائن) ن لیگ نے دِل بڑا کر لیا،خیبرپختونخوا کی اہم ترین شخصیت کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے لئے رضامند، تحریک انصاف کو حیرت انگیز پیش کش کردی گئی، تفصیلات کے مطابق سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے ناصر درانی کو منا کر نگران وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کی پیشکش کردی جمعہ کے روز اسپیکر پنجاب اسمبلی کی
موجودگی میں رانا ثناء اللہ اور محمود الرشید کی ملاقات ہوئی جس میں رانا ثناء اللہ نے محمود الرشید کو پیشکش کی کہ وہ سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا ناصر درانی کو راضی کریں تو ن لیگ انہیں نگران وزیر اعلیٰ بنانے کیلئے تیار ہے محمود الرشید نے کہا کہ فیصلہ اتفاق رائے سے ہوجائے تو بہتر ہوگا کوشش کرتے ہیں کہ ناصر درانی مان جائیں۔