اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا میں نگران وزیراعلی کیلئے قائم کمیٹی کو اپوزیشن کی جماعتوں نے مسترد کر دیا،اب کمیٹی میں تمام سیاسی جماعتوں کو نمائندگی دینا پڑے گی، نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

datetime 1  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا میں نگران وزیراعلی کیلئے قائم کمیٹی کو اپوزیشن کی جماعتوں نے مسترد کر دیا۔وزیراعلی اور سابق اپوزیشن لیڈر کی جانب سے قائم کمیٹی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سردار حسین بابک کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی میں ایوان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کو نمائندگی دی جاتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی پرویز خٹک اور مولانا لطف الرحمان عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں اور اپنی مرضی کا نگران وزیراعلی لانا چاہتے ہیں۔  سکندر شیرپاؤ نے

بھی پارلیمانی کمیٹی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی میں صرف دو جماعتوں کی نمائندگی بھلا کہاں کا انصاف ہے۔دوسری جانب ن لیگ کے سابق پارلیمانی لیڈر اورنگزیب نلوٹھا نے بھی پارلیمانی کمیٹی کو مسترد کر دیا ہے۔واضح رہے کہ وزیراعلی اور سابق اپوزیشن لیڈر کی جانب سے نگران وزیراعلی کی نامزدگی کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی میں پی ٹی آئی کے شہرام خان ترکئی، محمد عاطف خان اور محمد خان جبکہ جے یو آئی ف کے مفتی فضل غفور، ملک نور سلیم مروت اور محمود بیٹنی شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…