اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

اسد درانی کی کتاب آ گئی ٗاب نیشنل سیکیورٹی کی میٹنگ کیوں نہیں بلائی جاتی؟ اب مشترکہ اعلامیہ کیوں نہیں آتا؟مریم نواز نے کھری کھری سنادیں

datetime 1  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (این این آئی) سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک کے بعد ایک سازش ہوئیں لیکن کوئی وزیراعظم کو نہیں نکال سکا اور پہلی بار ڈٹ گیا کہ استعفیٰ نہیں دوں گا ٗجب نوازشریف پر غداری کے فتوے لگا رہے تھے، اس ہی دوران اسد درانی کی کتاب آ گئی۔

اب نیشنل سیکیورٹی کی میٹنگ کیوں نہیں بلائی جاتی؟ اب مشترکہ اعلامیہ کیوں نہیں آتا؟ناانصافی کے فیصلے کو عوام ووٹ کی طاقت سے ختم کر دیں گے۔ جمعہ کو ڈجکوٹ میں جلسے سے خطاب مرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ انسان جو سازشیں کرتا ہے وہ کامیاب نہیں ہوتیں ٗنواز شریف کو اقامہ پر نکال دیا تو ظالموں کو پھر بھی چین نہیں آیا ٗان پر غداری کے مقدمے لگائے گئے تو کبھی مذہب کے حوالے سے فتوے لگوائے گئے۔ جب نوازشریف پر غداری کے فتوے لگا رہے تھے، اس ہی دوران اسد درانی کی کتاب آ گئی۔ اب نیشنل سیکیورٹی کی میٹنگ کیوں نہیں بلائی جاتی؟ اب مشترکہ اعلامیہ کیوں نہیں آتا؟انہوں نے کہاکہ جانتی ہوں کہ وزیراعظم کو کتنی بار دباؤ کا سامنا رہا کہ استعفیٰ دو اور گھر چلے جاؤ۔ ایک کے بعد دوسری سازش ہوئی لیکن کوئی وزیراعظم کو نہیں نکال سکا۔ پہلی بار وزیراعظم ڈٹ گیا کہ استعفیٰ نہیں دوں گا۔انہوں نے کہاکہ کبھی لاک ڈاؤن تو کبھی ڈان لیکس کی گئی، کبھی دھاندلی کا بہانہ بنا کر کنٹینر لگا کر سازش کی گئی لیکن نواز شریف نے وزارت عظمیٰ کی قربانی دے دی لیکن ووٹ کی حرمت کو گرنے نہیں دیا۔اس ناانصافی کے فیصلے کو عوام ووٹ کی طاقت سے ختم کر دیں گے۔ عوام 25 جولائی کو گھروں سے آندھی اور طوفان کی طرح نکلیں اور جمہوریت پر وار کرنے والوں کا راستہ روکیں۔انہوں نے کہا کہ عوام سازشوں سے گھبرائیں نہیں بلکہ گھروں سے نکلیں اور شیر پر مہر لگا کر سازشوں کو ناکام بنائیں ۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…