جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

نوکر نے چوہدری کی بیٹی سے پسند کی شادی کر لی اور پھر چوہدریوں نے پنچایت بٹھا کر نوکر کی بہن کے بارے میں ایسا فیصلہ سنا دیا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، افسوسناک واقعہ

datetime 1  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ (نیوز ڈیسک) بااثر چودھری کے نوکر نے اس کی جواں سالہ بیٹی سے پسند کی شادی کر لی جس کے بدلے میں بااثر افراد نے پنچایت لگا کر اس کی کمسن بہن کی 65 سالہ چودھری سے شادی کروا دی۔ ایک موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق محنت کش اصغر کا 22 سالہ بیٹا بابر موضع وڈیانوالہ کے کونسلر و با اثر چودھری کے ڈیرہ پر نوکر تھا،

بابر نامی اس نوجوان سے چودھری کی جواں سالہ بیٹی ماہ جبیں نے پسند کی شادی کر لی، جس کے جواب میں چودھریوں نے اپنی بیٹی ماہ جبیں کے اغواء کا مقدمہ بابر کے والد اصغر، والدہ اور تین بہنوں کے خلاف تھانہ صدر سیالکوٹ میں کروا دیا، چودھری اصغر کی بیوی اور بیٹیوں کو تشدد کا نشانہ بھی بناتا رہا، اخبار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ان بااثر چودھریوں نے پنچایت لگائی اور اس میں فیصلہ کیا کہ محمد اصغر کے بیٹے بابر نے چودھری کی بیٹی کے ساتھ شادی کر لی ہے جس کے بدلے میں محمد اصغر اپنی بیٹی نبیلہ کی شادی چودھری کے ساتھ کر دے۔ پنجایت نے کہا کہ دوسری صورت میں تینوں بیٹیوں اور بیوی کو پولیس کے حوالے کر دیا جائے گا۔ اس موقع پر مدرسہ کی کمسن طالبہ نبیلہ نے چودھریوں کو اللہ رسولؐ کے واسطے بھی دیے لیکن پنچایت میں شامل کسی فرد کو بھی اس لڑکی پر رحم نہ آیا اور کم عمر لڑکی نبیلہ کو 65 سالہ چودھری کے حوالے کر دیا، رپورٹ کے مطابق اس چودھری نے کمسن نبیلہ سے دو روز قبل زبردستی نکاح کر لیا ہے۔  بااثر چودھری کے نوکر نے اس کی جواں سالہ بیٹی سے پسند کی شادی کر لی جس کے بدلے میں بااثر افراد نے پنچایت لگا کر اس کی کمسن بہن کی 65 سالہ چودھری سے شادی کروا دی۔  رپورٹ کے مطابق محنت کش اصغر کا 22 سالہ بیٹا بابر موضع وڈیانوالہ کے کونسلر و با اثر چودھری کے ڈیرہ پر نوکر تھا، بابر نامی اس نوجوان سے چودھری کی جواں سالہ بیٹی ماہ جبیں نے پسند کی شادی کر لی

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…