بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

نہ کاغذات نامزدگی ہیں، نہ حلقہ بندی ہے، نہ ووٹرلسٹ ہے ،نہ ہی پریذائیڈنگ افسر ،الیکشن اپنے وقت پر نہیں ہونگے کیونکہ ۔۔! شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 1  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ نیواسلام آباد ایئرپورٹ بناکر اہلیان راولپنڈی کو فضائی سہولتوں سے محروم کردیاگیا، ملک کی اقتصادی صورتحال خطرناک ہے اگر بیرونی زرمبادلہ کے ذخائر اسی طرح کم ہوتے گئے تو قسطوں کی ادائیگی جان لیواثابت ہوگی۔الیکشن کاماحول ہی نہیں بن رہاکیونکہ لوگوں کو حلقوں کاہی پتہ نہیں۔ راولپنڈی میں ہمارا ہسپتال، کالج اورشیخ رشیدایکسپریس نہیں بنائی گئی اور کمیشن کھانے کے لئے میٹروبس سروس بنائی گئی،

شہرمیں پانی اوربجلی نہ ہونے سے لوگ بلبلا رہے ہیں،آئندہ الیکشن میں حلقہ این اے 60، 61اور62راولپنڈی میں ’’بلا‘‘ اور’’قلم دوات‘‘ پاکستان کی سیاست کارخ موڑ دیں گے اور ن لیگ کو تینوں حلقوں میں تاریخی شکست دیں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈہوک نجو یونین کونسل 12میں افطار جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ نہ کاغذات نامزدگی ہیں، نہ حلقہ بندی ہے، نہ ووٹرلسٹ ہے ،نہ ہی پریذائیڈنگ افسر ہیں اور پھر بھی اصرار ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں گے، الیکشن کاماحول ہی نہیں بن رہاکیونکہ لوگوں کویہ ہی پتہ نہیں رہاکہ حلقہ کون ساہے؟انہوں نے کہاکہ حلقہ بندیوں کے بعد سب سے اہم مسئلہ ملک کی اقتصادی صورتحال ہے اگر بیرونی زرمبادلہ کے ذخائر اسی طرح کم ہوتے گئے تو قسطوں کی ادائیگی جان لیواثابت ہوگی۔شیخ رشیدنے کہاکہ جتنی دیر میں آدمی نیواسلام آباد ایئرپورٹ پہنچتا ہے اتنی دیر میں پیدل لاہور پہنچ سکتاہے، نیوایئرپورٹ بناکر اہلیان راولپنڈی کو فضائی سہولتوں سے محروم کردیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ راولپنڈی میں ہمارا ہسپتال، کالج اورشیخ رشیدایکسپریس نہیں بنائی گئی اور کمیشن کھانے کے لئے میٹروبس سروس بنائی گئی۔شہر میں پانی ہے نہ بجلی ہے اورعوام بلبلا رہے ہیں، آئندہ الیکشن میں حلقہ این اے 60، 61اور62راولپنڈی میں ’’بلا‘‘ اور’’قلم دوات‘‘ پاکستان کی سیاست کارخ موڑ دیں گے اور ن لیگ کو تینوں حلقوں میں تاریخی شکست دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ن لیگیوں نے اپنے دوراقتدار کے آخری ہفتے میں نامکمل منصوبوں پر افتتاحی تختیاں لگاکر عوام کودھوکہ دینے کی کوشش کی لیکن اب لوگ بڑے باشعور ہیں اور اپنے ووٹ کے ذریعے انہیں شکست سے دوچار کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…