اسلام آباد( آئی این پی ) الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں سے خواتین اوراقلیتوں کی مخصوص نشستوں کیلئے امیدواروں کی ترجیحی فہرستیں طلب کر تے ہوئے کہا ہے کہ ترجیحی فہرستیں6 جون تک متعلقہ ریٹرننگ آفیسرز کو جمع کرا دیں جائیں ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام سیاسی جماعتوں کی توجہ الیکشنز ایکٹ 2017 کی دفعہ 104 کے جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ وہ خواتین اور غیر مسلم کی مخصوص
نشستوں کیلئے اپنے امیدواروں کی ” ترجیحی فہرست” مورخہ 6 جون 2018 تک متعلقہ ریٹرننگ آفیسرز کو جمع کروادیں۔ واضع رہے کہ قانون کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ تک مندرجہ بالا ” ترجیحی فہرست ” جمع کرانا لازمی ہے اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے باضابطہ انتخابی شیڈول جاری کر دیا ہے جسکے مطابق 6 جون 2018 کاغذات نامزدگی اور ” ترجیحی فہرست “جمع کرانے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔