اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی کے صدرشیر اسلام طیب اردوان کا رمضان میں ایسا عمل کہ قرون اولیٰ کی یاد تازہ کرادی، دنیا بھر کے مسلمان حکمرانوں کو شرم سے پانی پانی کر دیا، روزانہ اپنی اہلیہ کے ساتھ افطار سے قبل کہاں چلے جاتے ہیں؟جان کر آپ بھی بے اختیار سبحان اللہ کہہ اٹھیں گے۔تفصیلات کے مطابق ترکی کے صدر شیر اسلام طیب اردوان اور ان کی اہلیہ سے متعلق انکشاف ہوا ہے
کہ وہ رمضان المبارک کی ہر افطاری ترکی کے غریب ترین گھروں میں جا کراہلخانہ کے ساتھ کرتے ہیں اور افطار اور عشا کی نماز تک انہیں گھروں کے افراد کے ساتھ عبادات کرتے ہیں۔ یہ بات ترکی کے ایک غریب شہری یلدریم نے بتائی اس کا کہنا تھا کہ ایک دن اچانک اس کے گھر کی بیل بجی تو اس نے اٹھ کر دروازہ کھولا تو کیا دیکھتا ہے کہ اس کے دروازے پر ترک صدر شیر اسلام طیب اردوان اور ان کی اہلیہ سیدہ امینہ اردوان کھڑے ہیں۔ یلدریم کا کہنا تھا کہ اپنے گھر کے دروازے پر ترک حکمران اور انکی اہلیہ کو دیکھ کر اس پر سکتے کی کیفیت طاری ہو گئی جس پر ترک صدر طیب اردوان نے اسے تسلی دیتے ہوئے کہا کہ آج ہم آپ کے مہمان ہیں اور آپ اور آپ کے اہلخانہ کے ساتھ افطار کرینگے۔ یلدریم نے اپنی کیفیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ جب اس نے یہ بات ترک صدر سے سنی تو اس کی خوشی کی انتہا نہ رہی اس نے فوراََ بھاگ کر اپنے اہلخانہ کو یہ بات بتائی کہ آج ان کے گھر ایک عظیم مہمان تشریف لائے ہیں جو کہ افطارپر ہمارے مہمان ہونگے۔ یلدریم اور اس کے اہلخانہ نے اپنے محدود وسائل کے مطابق افطار کا بندوبست کر رکھا تھا، گھر کے8افراد دستر خوان پر بیٹھے تھے اور افطار کیلئے کھجور، پانی ، دودھ اور سنگترے کے علاوہ دستر خوان پر اور کچھ نہیں تھا۔ یلدرم اور اس کے اہلخانہ خوشی کے ساتھ ساتھ عظیم مہمان کی مہمان نوازی کیلئے کم وسائل ہونے پر پریشان بھی تھے
مگر ترک صدر طیب اردوان اور ان کی اہلیہ سیدہ امینہ بلاتکلف یلدریم اور اس کے اہلخانہ کے ساتھ دسترخوان پر بیٹھ کر افطار سے قبل دعائوں میں مشغول ہو گئے۔ یلدریم اور اس کے اہلخانہ کو یقین نہیں آرہا تھا کہ صدر طیب اردوان اور ان کی اہلیہ سیدہ امینہ ان کے ساتھ آج افطار میں شریک ہیں۔ ترک میڈیا کے مطابق یلدریم انقرہ کے علاقے ’’اولوس ‘‘کی سبزی منڈی میں محنت مزدوری کرتے ہیں
اور انہیں یومیہ 60لیرہ(ترک کرنسی)مزدوری ملتی ہے جو کہ 22امریکی ڈالر کے برابر ہے۔ یلدریم کے گھر ترک صدر کی آمد کے بعد یہ بھی معلوم ہوا کہ وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہے جس کا کرایہ وہ ماہانہ 360لیرہ ادا کرتے ہیں جو کہ 135امریکی ڈالر اورساڑھے 13ہزار پاکستانی روپوں کے برابر ہے۔ افطار کے بعد ترک صدر طیب اردوان اور ان کی اہلیہ سیدہ امینہ
یلدریم اور اس کے اہلخانہ کے ساتھ گھل مل گئے۔ اس موقع پر ترک صدر طیب اردوان نے یلدریم اور ان کے اہلخانہ سے ان کے مسائل بھی دریافت کئے۔ یلدریم نے ترک صدر کو بتایا کہ ان کے پانچ بچے ہیں اور ان کی آمدنی بہت محدود ہے، اس لئے وہ اپنے بچوں کو سرکاری سکول میں تعلیم دلوا رہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پانچ رمضان کو ترک صدر طیب اردوان اور ان کی اہلیہ سیدہ امینہ یلدریم
کے مہمان بنے اور اسی روز یلدریم کے سب سے چھوٹے بیٹے کی پہلی روزہ کشائی تھی اور اس موقع پر اچانک ملک کے صدر کی آمد نے یلدریم اور اس کے اہلخانہ کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا۔ ترک صدر طیب اردوان نے یلدریم کے چھوٹے بیٹے کو روزہ رکھنے پر نقد انعام کے ساتھ قیمتی تحائف بھی دئیے جس پر یلدریم کے باقی بچوں نے ترک صدر طیب اردوان کو للچائی نظروں سے دیکھا
تو انہوں نے گھر کے باقی بچوں کو بھی ایک ایک لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹ سے نوازا۔ افطار کے بعد یلدریم کے گھر سے رخصت ہونے سے پہلے اس کے پڑوسیوں کو بھی ترک صدر کی اچانک آمد کا پتہ چل گیا تھا اور یوں یلدریم کے بہت سے پڑوسی بھی یلدریم کے گھر جمع ہو گئے اور ترک صدر کے ساتھ عشا کی نماز تک طویل نشست کی اور انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ اس دوران ترک صدر کی
سیکرٹری اور کچھ ترک عہدیداران بھی یلدریم کے گھر پہنچ چکے تھے۔ ترک میڈیا کے مطابق ترک صدر طیب اردوان اور ان کی اہلیہ سیدہ امینہ اردوان نے اپنی پہلی افطار ترکی میں قائم پناہ گزین کیمپوں میں مقیم شامی مہاجرین کے ساتھ کی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں کے ساتھ افطار کرنے کا معمول بنا لیا ہے۔ اب تک وہ افطار کے وقت پانچ مرتبہ
غریبوں کے مہمان بن کر ان کے ساتھ افطار میں شریک ہو چکے ہیں۔ طیب اردوان اور ان کی اہلیہ افطار سے کچھ دیر پہلے اپنی گاڑی میں صدارتی محل سے نکل کر شہر کے کسی متوسط اور غریب علاقے کا رخ کرتے ہیں۔ جہاں وہ کسی بھی شہری کے گھر کا دروازہ بجاتے ہیں اور اہلخانہ کے ساتھ مل کر افطار کرتے ہیں اور اس دوران اہلخانہ سے ان کے مسائل دریافت کر کے ان کو حل بھی کرتے ہیں۔