اسد درانی کے خلاف پاک فوج کے اقدامات، بھارتی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ اے ایس دلت میں میں کود پڑے،پاکستانی فوج کے خلاف اوراپنے یار کی حمایت میں بیان داغ دیا

29  مئی‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی کی بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘کے سابق سربراہ اے ایس دلت کے ساتھ لکھی گئی مشترکہ کتاب سامنے آنے کے بعد پاکستان میں بھونچال برپا ہے۔ پاک فوج نے اسد درانی کے کتاب میں کئے گئے انکشافات کو حقائق کے برعکس قرار دیتے ہوئے انہیں گزشتہ روز جی ایچ کیو طلب کیا تھا جہاں ان سے وضاحت طلب کی گئی تھی

جس کے بعد پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے جاری پیغام میں اسد درانی کی جی ایچ کیو طلبی کے حوالے سے بتایا کہ اسد درانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے متعلقہ حکام سے رابطہ کر لیا ہے اور پاک فوج کے ایک حاضر سروس لیفٹیننٹ جنرل کی سربراہی میں فارمل کوڈ آف انکوائری ان کے خلاف تحقیقات کرے گی۔ پاک فوج کی جانب سے اقدامات اٹھائے جانے کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ اے ایس دلت بھی میدان میں آگئے ہیں اور انہوں نے اسد درانی کے خلاف اقدامات کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دونوں تو صرف امن کی بات کررہے تھے تو کیا یہ سوچا جائے کہ پاکستان امن کا خواہاں نہیں ہے۔۔درانی نے کوئی نئی بات نہیں کی، کسی کے خلاف بات نہیں کی تو یہ سب کچھ کیوں ہورہا ہے،بھارت میں میرے ساتھ تو کو ئی ایسا مسئلہ درپیش نہیں ہے۔ تنقید ہوسکتی ہے ہونی بھی چاہیے کہ آزادملک میں ایسا ہوتا ہے تاہم جنرل (ر) درانی کے خلاف جو ایکشن لیا گیا وہ بدقسمتی ہے۔اے ایس دلت کا کہنا تھا کہ میں نے تجویز دی تھی کہ جنرل باجوہ کو بھارت کے دورے کی دعوت دینی چاہیے پتہ نہیں کہ ہماری حکومت میری بات سنتی ہے یا نہیں۔ وزرائے اعظم کو تو ہمیشہ ہی دعوت دی جاتی ہے اور خوش آمدید کہا جاتا ہے تاہم میں نے اس تناظر میں بات کی کہ پاکستان بارے سوچا جاتا ہے کہ وہاں

جو کچھ ہے فوج کے کنٹرول میں ہے۔ دونوں ملکوں کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر تو ملتے رہتے ہیں۔جنرل (ر) درانی اور میرا ملنا اور نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر کا ملنا مختلف بات ہے۔ ہم تو خواب دینے والے ہیں او راچھے کی امید رکھتے ہیں۔اسد درانی کے خلاف اقدامات درست نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…