ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی شوہر مدینہ منورہ میں عمرے کے دوران بیوی کو چھوڑ کر دوسری عورت کیساتھ چلا گیا متاثرہ خاتون واقعہ سعودی حکام کے علم میں لائی تو جانتے ہیں اس کیساتھ کیاسلوک کیا گیا، موقع پر موجود چشم دید گواہ خاتون کا افسوسناک انکشاف

datetime 29  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) رمضان المبارک آتے ہی دنیا بھر سے مسلمان ارض مقدس کا رخ کرتے ہیں اور عمرے کی ادائیگی کے علاوہ روضہ رسول پر حاضری اور مسجد نبویؐ میں عبادت کا شرف بھی حاصل کرتے ہیں۔ اس حوالے سے پاکستانیوں کی بھی ایک بڑی تعداد سعودی عرب کا رخ کرتی ہے جس میں انفرادی، گروپ اور فیملیز پہلے سے ہی پروگرام ترتیب دیکر بکنگ کروا چکی ہوتی ہیں۔

سعودی عرب میں عازمین کے ساتھ یوں تو مختلف واقعات پیش آتے رہتے ہیں تاہم اب ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس نے ہر شخص کو ہلا کر رکھ دیا ہے، سوشل میڈیا پر جاری اس ویڈیو میں ایک پاکستانی خاتون نے انکشاف کیا کہ ایک پاکستانی خاتون کا شوہر اسے عمرے کی ادائیگی کے دوران مسجد نبوی ؐ میں چھوڑ کر دوسری عورت کے ساتھ چلا گیا ہے۔ مدینہ منورہ میں پاکستانی خاتون کے ساتھ پیش آئے افسوسناک واقعہ سے متعلق ویڈیو میں خاتون کا کہنا تھا کہ رات تین بجے کا وقت تھا جب میں مسجد نبوی میں اپنی عبادت میں مصروف تھی کہ میں نے دیکھا ایک پاکستانی عورت مسجد کے وسط میں کھڑی ہے اور کسی کو تلاش کر رہی ہے۔جب میں نے اس خاتون سے پوچھا کہ وہ اس طرح یہاں اکیلی کیوں کھڑی ہے تو اس کا کہنا تھا کہ مجھے میرے شوہر نے دھوکہ دیا ہے اور مدینہ منورہ میں تنہا چھوڑ دیا ہے۔خاتون کا کہنا تھا کہ اس کا شوہر کسی اور عورت کے ساتھ چلا گیا ہے۔خاتون کا کہنا تھا کہ جب اس پاکستانی خاتون کو مسجد کے مرکزی حکام کے پاس لے کر جایا گیا تو وہاں پر تین آدمی موجود تھے۔جو خاتون کو دیکھ کر مسکرانا شروع ہو گئے جب کہ خاتون کی آنکھوں میں اس وقت آنسو تھے۔جب خاتون نے پوچھا کہ یہ تینوں مرد تمہیں اردو میں کیا کہہ رہے ہیں تو پاکستانی خاتون کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ میں ڈرامہ کر رہی ہوں اور میرے شوہر نے مجھے

کوئی دھوکہ نہیں دیا۔کیونکہ ایسا ممکن ہی نہیں کہ کوئی شوہر اپنی بیوی کو عمرے کے دوران دھوکہ دے۔ خاتون نے پاکستانی عورت کے ساتھ ذلت آمیز رویہ اپنانے پر حکام سے اہلکاروں کی شکایت لگا دی۔اور یہ بھی بتایا کہ اس خاتون کےپاس گھر واپس جانے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔خاتون نے ویڈیو میں خواتین کو دوسری خواتین کی مدد کرنے کی تلقین کرتے ہوئے خواتین سے درخواست کی ہے کہ اگر کوئی مرد عورت کے ساتھ ایسا سلوک کریں تو عورت کا پوارا حق بنتا ہے کہ وہ اس مرد سے خلع لے کر اس سے علیحدگی اختیار کر لے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…