جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

عوامی خدمت کے جذبے سے عاری عناصر کو پنجاب کی ترقی ایک آنکھ نہیں بھاتی ‘پرویز ملک

datetime 29  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر و وفاقی وزیر برائے تجارت محمد پرویز ملک اور صوبائی وزیر خواجہ عمران نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھر پور کاررائی کی جائے گی،غیر میعاری اشیاء خوردو نوش فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی سے گریز نہیں کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور میں

افطارڈنرکے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ارکان اسمبلی چوہدری شہباز،میاں مرغوب احمد،ڈپٹی میئر نذیر خان سواتی،سید توصیف شاہ،سینیٹرڈاکٹراسداشرف،عامر خان،سعدیہ تیمور،تنویر ضیا بٹ،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار  سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر تنقید کرنے والوں کی کارکردگی اپنے صوبوں میں صفر ہے۔ یو ٹرن، دھرنا، الزام تراشی اور جھوٹ نیازی زرداری کی پہچان ہے۔ عوامی خدمت کے جذبے سے عاری عناصر کو پنجاب کی ترقی ایک آنکھ نہیں بھاتی۔ آئندہ انتخابات میں عوام ووٹ کی طاقت سے منفی سیاست کابستر گول کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ،دھرنوں اور لاک ڈاؤن کی منفی سیاست کے باوجود ترقی کا سفر رکنے نہیں دیا جبکہ خالی نعروں سے نیا پاکستان بنانے والوں نے عوام میں مایوسی پھیلائی اورملک کی خوشحالی کے سفر کو روکنے کی سازش کی۔ شکست خوردہ ان عناصر کی سیاست جھوٹ، بے بنیاد الزامات اوردشنام طرازی کے گرد گھوم رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں عوام ترقی مخالفین کا محاسبہ کریں گے ۔

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…