اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

تحریک انصاف کا انتخابی نشان بلا ، عائشہ گلالئی نے کونسا نشان مانگ لیا؟ الیکشن کمیشن میں جمع کرائی درخواست سامنے آئی تو پاکستانیوں کی ہنسی چھوٹ گئی دیکھ کر آپ بھی لوٹ پوٹ ہو جائینگے

datetime 29  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں عام انتخابات کا بِگل بجتے ہی الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کیلئے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمیشن کی جانب سے درخواستیں طلب کرتے ہی انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کیلئےاپنی درخواستیں جمع کرادی ہیں اور اس دوران پاکستانتحریک انصاف کی منحرف رہنما اور

تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی نے بھی اپنی جماعت کے انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دیدی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے درخواست کی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عائشہ گلالئی اپنی جماعت کیلئے ”بلے باز“ کا نشان حاصل کرنا چاہتی ہے لیکن یہ دیکھ کر پاکستانیوں کی ہنسی چھوٹ گئی کہ اس درخواست میں جہاں بھی انگریزی کا لفظ استعمال ہوا، وہ غلط لکھا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن سے کہا گیا ہے کہ ان کی پارٹی کو ”بلے باز“ کا انتخابی نشان دیا جائے جبکہ نشان کے انگریزی لفظ “Symbol” کو بھی غلط لکھا گیا۔واضح رہے کہ پیپلزپارٹی نے اپنے تاریخی انتخابی نشان تیر کے بجائے اس بار تلوار کے انتخابی نشان کیلئے درخواست جمع کرائی ہے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے بغیر اعتراضات والی 77 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کر دیا۔ پی ٹی آئی کو بلا، ن لیگ کو شیر، ایم کیوایم کو پتنگ اور ایم ایم اے کو کتاب کا نشان مل گیا۔الیکشن کمیشن نے آری کا انتخابی نشان نیشنل پارٹی کو الاٹ کردیا، آری کے نشان کے لئے نیشنل پارٹی اور بلوچستان نیشنل موومنٹ نے درخواست دی تھی، نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل بزنجو نے آری کا نشان مانگا تھا۔ الیکشن کمیشن نے ٹریکٹر کے انتخابی نشان پر فیصلہمحفوظ کر لیا، پاکستان کسان اتحاد اور ق لیگ نے ٹریکٹر کا نشان مانگا تھا۔پاکستان متحدہ علمائے مشایخ کونسل کو بیل، پاکستان عوام لیگ کو انسانی ہاتھ کا نشان الاٹ کر دیا گیا۔ عوامی مسلم لیگ کو قلم دوات کا انتخابی نشان مل گیا۔ اے این پی کو لالٹین کا نشان الاٹ کر دیا گیا۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے تلوار اور ٹریکٹر کے نشانات پر محفوظ فیصلے سناتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کو تلوار جبکہ مسلم لیگ ق کو ٹریکٹر کا انتخابی نشان آلاٹ کر دیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی ورکرز کو وکٹری اور پاکستان کسان اتحاد کو ہل کا انتخابی نشان مل گیا۔

 

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…