بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

امریکہ سے اربوں روپے لیکر اس کرنل نے کس طرح اسامہ بن لادن کو پکڑوایا؟ ایبٹ آباد میں موقع پر جا کر کس طرح سراغ لگایا؟ پاک آرمی میجرکے حیران کن انکشافات

datetime 29  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل اسد درانی کی بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ اے ایس دلت کے ساتھ مل کر لکھی گئی کتاب نے بھونچال برپا کر رکھا ہے۔ اپنی کتاب میں جنرل اسد درانی نے نام لئے بغیر القاعد سربراہ اسامہ بن لادن کے خلاف

ایبٹ آباد میں امریکی آپریشن میں معاونت کرنے والے آئی ایس آئی کے ایک سابق افسر کا نام لئے بغیر لکھا ہے کہ اس نے اسامہ بن لادن کی ہلاکت میں انتہائی اہم کردار ادا کیا تھا۔ معروف صحافی اسد کھرل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس کرنل کی تفصیلات شیئر کر دی ہیں۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں اسدکھرل کا کہنا تھا کہ کرنل سعیداقبال نے 5کروڑ ڈالر(تقریباً5ارب روپے) لے کر امریکی کمانڈوز کو ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ تک پہنچایا تھا اور اب وہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سین ڈیاگو میں رہائش پذیر ہیں، یہ شخص اس میجر شہریار اقبال کا والد ہے جو پرویزمشرف کا سٹاف آفیسر اور بزنس پارٹنر ہے۔ ان دونوں کا پارٹنر شپ پر دبئی میں ایک پرائیویٹ ہسپتال ہے جس میں ایک بھارتی ڈاکٹر بھی شراکت دار ہے، ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ میں اس کرنل بارے انکشاف موجود ہے جو پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سابق آفیسر میجر عامر عزیز نے گواہی کے دوران کیا۔ میجر عامر عزیز کا کمیشن کے سامنے بیان میں کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) سعید اقبال دو سے تین بار میرے گھر آئے تھے جو اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ کے قریب ہی واقع تھا. کرنل سعید مجھ بظاہرسے میری زمین خریدنا چاہتے تھےتاہم زمین کی خریداری کا معاملہ انجام کو نہ پہنچ سکا. کرنل سعید انتہائی مہنگی گاڑی پر میرے پاس آتے تھے جس کی قیمت تین سے چار کروڑ روپے ہو گی.

یہ گاڑی ساؤنڈ پروف اور بلٹ پروف تھی.کوئی ریٹائرڈ کرنل اتنی مہنگی گاڑی کی استطاعت نہیں رکھ سکتا. ایک بار کرنل سعید اقبال میرے گھر کی چھت پر بھی گئے اور میرے پالتوں جانوروں کی تصاویر بنائیں. میں نہیں جانتا کہ اس دوران انہوں نے اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ کیتصاویر بھی بنائی تھیں یا نہیں.ان کے پاس جدید ترین ڈیجیٹل کیمرا تھا جو کوئی بھی شخص محض جانوروں کی تصاویر بنانے کے لیے نہیں رکھ سکتا. کرنل سعید کا ایک بیٹا سابق صدر پرویز مشرف کا اے ڈی سی بھی تھا اور اب ان کے پرائیویٹ سیکرٹری کے طور پر کام کر رہا ہے.‘‘

ایبٹ آباد کمیشن کے اراکین نے رپورٹ میں لکھا ہے کہ ’’میجر عزیز کے بیان سے معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان میں سی آئی اے کا نیٹ ورک کیسے کام کر رہا ہے. میجر عزیز کے مطابق کرنل سعید اقبال نے آئی ایس آئی کے سابق اہلکاروں کو اپنے سکیورٹی بزنس میں بھی بھرتی کیا.ان کے بیان سے کرنل سعید ایک انتہائی مشکوک شخص کے طور پر سامنے آیا ہے جس نے اسامہ بن لادن کی موت میں اہم اور متحرک کردار ادا کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…