ہفتہ‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2025 

گرمی کے ستائے ہوئے شہریوں کیلئے خوشخبری،محکمہ موسمیات نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں بعض مقامات پر ہلکی بارش کی پیش گوئی کردی

datetime 27  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)گرمی کے ستائے ہوئے شہریوں کیلئے خوشخبری،محکمہ موسمیات نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں بعض مقامات پر ہلکی بارش کی پیش گوئی کردی،تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژ ن، بالائی پنجاب،، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پرہلکی بارش کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ہے جبکہ اس دوران مری میں 02 ملی میٹر اور منگلا میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔دریں اثناء محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں ہیٹ ویوکی نئی وارننگ جاری کرتے ہوئے شہریوں کواگلے تین روز تک محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ گلے تین روز تک درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا، شہری صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں، ہلکے رنگوں کے ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہنیں اور سرپر گیلا کپڑا رکھیں۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے آغاز کے ساتھ ہی گرمی نے کراچی میں ڈیرے ڈال لیے ہیں گزشتہ ہفتے شدید، چلچلاتی ہوئی دھوپ اور سمندری ہو اؤں کی بندش نے شہریوں کا جینا مشکل کردیاتھا تاہم گزشتہ دوروز سے سمندری ہوائیں چلنے کے باعث شہریوں کی جان میں جان آئی تھی کہ محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر ہیٹ ویو کی وارننگ جاری کردی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موسم گرم اور خشک رہے گا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔ اتوار کی صبح 10 بجے کراچی کا درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔کراچی میں ایک بار پھر ہیٹ ویو کی وارننگ کے پیش نظر شہر میں اگلے تین روز تک درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گالہذا شہری صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں ، ہلکے رنگوں کے ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہنیں اور سرپر گیلا کپڑا رکھیں۔ یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے ہیٹ ویو اورگرمی کی شدت سے بچا جاسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…