ہفتہ‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2025 

نواز شریف ا وروزیر اعلیٰ شہباز شریف کے درمیان ملاقات،اہم معاملات پر تبادلہ خیال ،پنجاب میں نگران سیٹ اپ سے متعلق اہم فیصلہ کرلئے گئے

datetime 27  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواز شریف ا وروزیر اعلیٰ شہباز شریف کے درمیان ملاقات،اہم معاملات پر تبادلہ خیال ،پنجاب میں نگران سیٹ اپ سے متعلق اہم فیصلہ کرلئے گئے لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی

صورتحال ،نگراں سیٹ اپ ،ٹکٹوں کی تقسیم اور انتخابی مہم سمیت آئندہ کے لائحہ عمل بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے پارٹی قائد کو پنجاب میں نگراں سیٹ اپ کیلئے قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید سے ہونے والی ملاقات اور اس میں زیر بحث آنے والے ناموں بارے آگاہ کیا اوردونوں طرف سے پیش کئے جانے والے ناموں کا تقابلی جائزہ لیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران صدر مملکت کی جانب سے عام انتخابات کیلئے 25جولائی کی تاریخ کی منطوری کے بعد ٹکٹوں کی تقسیم ، ملک بھر میں انتخابی مہم سمیت دیگر معاملات بھی زیر غور آئے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انتخابات میں مضبوط اور بے داغ کردار کے حامل امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے جائیں گے اورانشااللہ مسلم لیگ (ن) اپنی کارکردگی کے بل بوتے پر شاندار کامیابی حاصل کرے گی ۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھاکہ پنجاب حکومت نے شہباز شریف کی قیادت میں عوام کی فلاح اور صوبے کی ترقی کیلئے شاندار منصوبے مکمل کر کے مثالیں قائم کی ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…