بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

”ضیا الحق اور مشرف کے ساتھی فوجی افسران بھی بلانوش تھے ،محفل میں شراب نوش فوجی افسر مجھے دیکھتے تو کہتے کہ ..“ سابق آئی ایس آئی سربراہ اسد درانی نے بڑی تقریبات میں فوجی افسران کی سرگرمیوں بارے تہلکہ خیز انکشافات کر ڈالے، نیا پنڈورا باکس کھل گیا

datetime 27  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اسلامی جمہوریہ کے طور پر دو قومی نظریہ کے تحت وجود میں آیا تھا ، تاہم انگریز دور سے لیکر 1974تک ملک بھر شراب خانے اور بارز موجود تھے۔ روزنامہ پاکستان لاہور کی رپورٹ کے مطابق 1974 ءمیں وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان آرمی کی میس میں شراب پر پابندی لگا دی تھی اور قانونی طور پر بار روم ختم کردئے گئے تھے ۔

قیام پاکستان سے لیکر اکہتر کی جنگ تک فوج میں شراب پینے کی عادت بری طور موجود تھی۔ 1971کی جنگ کے بعد فوج میں مذہبی تعلیم اور نظریات کو زیادہ پروان چڑھایا جانے لگا تو یہ یقین کرلیا گیا کہ اب فوج کے اندر شراب ممنوع ہوچکی ہے ۔جنرل ضیا الحق نے جب بھٹو کی حکومت گرانے کے بعد مارشل لا نافذ کیا تو انہوں نے فوج کی مدد سے اسلامائزیشن کی انتھک کوشش کی جس کے بعد قوم کو مکمل یقین ہوگیا کہ پاکستان کی فوج میں شراب نوشی پر سخت ترین پابندی لگ چکی ہے ،افغان جہاد کے بعد تو یہ تصور بھی نہیں کیا جاسکتا تھا کہ ہماری فوج کا کوئی افسر شراب نوش بھی ہوسکتا ہے ۔ لیکن آئی ایس آئی کے سابق چیف جنرل اسد درانی نے ایسا دعویٰ کردیا ہے کہ پوری قوم کا سر شرم سے جھک گیا ہے کہ اسلامائزیشن کی حامی فوج کے کئی افسر محفلوں میں شراب پیا کرتے تھے ۔جنرل اسد درانی نے بھارتی ہم منصب اور اپنے دیرینہ دوست را کے سابق چیف اے ایس دلت کے ساتھ مشترکہ طور پر منظر عام پر آنے والی کتاب(سپائی کرونیکلز،را آئی ایس آئی اینڈ الیوژن آف پیس ) میں دعویٰ کیا ہے کہ پاک آرمی کے بہت سے فوجی افسر بلا نوش تھے اور یہ لوگ جنرل ضیا الحق کے اردگر دبھی گھوما کرتے تھے جس پر انہیں حیرت کا دھچکا لگتا تھا ۔جنرل درانی کا کہنا ہے کہ آئی ایس آئی کے سربرا ہ کے طور پر ایک بار وہ اپنے دوست کے ہاں ڈنر پر گئے تو

وہاں کئی مہمانوں میں ایسے لوگ بھی تھے جو یونیفارمڈ آفیسر تھے اور انکے ہاتھوں میں جام موجود تھے ۔انہیں دیکھ کر میزبان کے دوستوں نے خوف زدہ ہوکر کہا کہ ہم تو یہاں ایک بہترین ڈنر کرنے آئے ہیں لیکن یہاں سپائی ماسٹرز کا چیف بھی موجود ہے جو باہر جا کر بتائے گا کہ کون کون شراب پیتا ہے ۔جنرل اسد درانی کادعویٰ ہے کہ شراب نوش افسر اُن سے خوفزدہ ہوجاتے تھے حالانکہ وہ جانتے تھے کہ شراب پینا اخلاقی اور قانونی طور پر جرم اور حرام ہے ۔جنرل درانی نے دعویٰ کیا ہے کہ جنرل ضیا الحق کے اردگرد بھی شراب نوشوں کا حلقہ ہوتا تھا جس کا شاید ہی کوئی یقین کرے تاہم شراب نوش انہیں دیکھ کر بری طرح تحفظات کا شکار ہوجایا کرتے تھے ۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…