پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

(ن) لیگ کا پارٹی چھوڑنے والے ’’لوٹوں ‘‘کامقابلہ کرنے کیلئے بڑا فیصلہ،بھر پور حکمت عملی طے کر گئی

datetime 26  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)  پاکستان مسلم لیگ (ن) کا پارٹی چھوڑنیوالے ’’لوٹوں ‘‘کے مقابلوں میں مضبوط امیدوار میدان میں لانے کا فیصلہ‘عوام رابطہ مہم کو تیز کر نے کیلئے 30مئی کو کونوابشاہ ‘ یکم جون کو ڈجکوٹ اور 8جون کو منڈی بہاؤالدین میں جلسے کیے جائیں گے‘سازشی عناصر کا مقابلہ کر نے کیلئے بھی بھر پور حکمت عملی طے کر گئی ‘ عام انتخابات میں (ن) لیگ کے امیدواروں کی کامیابی یقینی بنانے کیلئے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ہفتے کے روز ہونیوالے (ن) لیگ کے مشاورتی اجلاس میں (ن) لیگ کے قائد میاں نوازشر یف ‘ وزیر اعلی شہبا زشر یف ‘وفاقی اور صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی سمیت دیگر بھی شر یک ہوئے اجلاس میں آئندہ عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے فارمولے پر گفتگو کی گئی جس کے تحت ٹکٹ کے لئے پارٹی سے وفاداری اہم ترین اصول قراردیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ نبھانے والوں کو ہی ٹکٹ جاری کیا جائے گاجبکہ جنوبی پنجاب سمیت ملک کے دیگرصوبوں میں پارٹی چھوڑکر جانیوالے لوٹوں کے مقابلے میں بھر پور مضبوط میدان لائے جائیں گے اور عام انتخابات کیلئے کامیابی کیلئے بھر پور انتخابی مہم بھی چلائی جائے جسکے لیے عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں 30مئی کو نوابشاہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے اسی تناظر میں یکم جون کو ڈجکوٹ اور 8جون کو منڈی بہاؤالدین میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا جس سے نواز شریف اور انکی صاحبزادی مر یم نواز خطاب کریں گے جبکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں نوازشر یف نے کہا کہ (ن) لیگ اپنی شاندار کارکردگی کیساتھ انتخابی میدان میں اترے گی اور کامیابی حاصل کر ے گی ملک اورقوم کی ترقی کیلئے دن رات کام کیا ہے اور انشا اللہ آئندہ بھی اس پر گامزن رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ تمام تر سازشوں کے باوجود کامیابی کیساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور آنیوالے عام انتخابات بھی (ن) لیگ پنجاب سمیت پورے ملک میں کامیابی حاصل کر یگی اور سیاسی مخالفین کو شکست دیں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…