پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

ملک خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہاہے اورانتخابات سے پہلے ماحول کو خراب کیا جا رہا ہے،اگر انتخابات کچھ دن آگے چلے گئے تو کیا ہوگا؟شیخ رشید نے خطرناک دعویٰ کردیا

datetime 26  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور  (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ انتخابات سے پہلے ماحول کو خراب کیا جا رہا ہے،نواز شریف ملک دشمنی میں ایجنٹ کا کام کر رہے ہیں ،اگر انتخابات کچھ دن آگے چلے جاتے ہیں تو کوئی قیامت نہیں جائے گی امید ہے کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی مدت میں ہی الیکشن ہو جائیں گے ۔ مقامی ہوٹل میں افطار ڈنر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ

عبوری حکومت کو چار دن باقی ہیں مگر نگران سیٹ پر اتفاق نہ ہونے ناکامی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف دعویٰ کرتے ہیں ان کے سینے میں بہت راز ہیں قوم جانتی ہے ان کاسینہ کتنا بڑاہے، نوازشریف چوری پکڑے جانے پر اداروں کے خلاف باتیں کررہے ہیں جو انہیں زیب نہیں دیتی ۔ملک خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہاہے اور انتخابات سے پہلے ماحول کو خراب کیا جا رہا ہے ،نواز شریف ملک کی دشمنی میں ایجنٹ کا کام کر رہے ہیں ۔لگتا ہے کہ کارگل پر بھی زبان کھولیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اندر سے خطرات لاحق ہیں ایک وزیر اعظم کہتا جائیداد بیٹوں کی ہے جبکہ بیٹی کہتی ہے کہ بھائیوں کی ہیں ، بتایا جائے نواز شریف کے بیٹوں نے اتنی جائیدادیں کیسی بنائیں؟۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے خلا ف کیس مختصر تھا لیکن انہوں نے اسے لمبا کرکے خود گلے ڈلوا لیا۔اس ماہ کے آخرتک الیکشن کمیشن کی حلقہ بندیوں پرحتمی فہرستیں آ جائیں گی اگر الیکشن کچھ دن آگے چلے جاتے ہیں تو کوئی قیامت نہیں جائے گی امید ہے کہ جسٹس ثاقب نثار کی مدت ملازمت کے دوران ہی الیکشن ہو جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے اگر راولپنڈی میں میرے مقابلے میں کوئی امیدوار لانے کی کوشش کی تو پھر کھل کر سامنے آؤں گا ۔انہوں نے کہا کہ سب ایم این اے ایم پی ٹھیکیدار بم چکے ہیں اور پیسے کما رہے ہیں مکروہ قسم کے دھندوں میں (ن) لیگ کے لوگ ملوث ہیں اور اب امیدواروں کو الیکشن لڑنے کے لئے بھی پیسوں سے نوازا جارہاہے۔

مگر قوم کو انشااللہ ہماری جماعت پی ٹی آئی اتحاد کوووٹ دے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کے مشہوری کیلئے شہبازشریف ہسپتالوں کا فوٹو سیشن کروا رہے ہیں ، نندی پور پراجیکٹ ، میٹرو بس پراجیکٹ کے کیس کھلیں گے تو کرپشن سامنے آجائے گی جبکہ ایل این جی کیس میں شاہد خاقان عباسی میں پکڑے جائیں گے ۔نوازشریف کا مستقبل چھ چھکا چھتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسد درانی کی کتاب پر یہی کہوں گا کہ پاکستان میں بہت بڑی فوج ہے چھوٹی موٹی باتیں ہوتی رہتی ہیں ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…