بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

حکومت کی ناقص پالیسیوں نے اپنا رنگ دکھادیا،بھارت تو بھارت پاکستان بنگلہ دیش سے بھی پیچھے رہ گیا،‘تھنک ٹینک آئی پی آر کے افسوسناک انکشافات

datetime 26  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ فار پالیسی ریفارمز نے پاکستان میں معیشت کی بہتری کیلئے ایک جامع رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق پائیدار معیشت اس وقت تک ممکن نہیں ہو سکتی ہے جب تک اس کی برآمدات میں زیادہ اقدار والی اشیاء زیادہ سے زیادہ مقدار میں شامل نہیں کی جاتیں لہٰذا اس مقصد کیلئے پاکستان کو چاہیے کہ سائنس اور ٹیکنالوجی پر زیادہ توجہ دے ،

آئی پی آر کی یہ رپورٹ اور شفارشات سابق وفاقی وزیر اور چیئر مین ہائر ایجو کیشن کمیشن ڈاکٹر عطاء الرحمن نے پاکستانی معیشت کے مستقبل کو سامنے رکھتے ہوئے تیار کی ہیں ۔آئی پی آر رپورٹ کے مطابق پاکستان کی برآمدات میں سب سے اہم برآمد ٹیکسٹائل کی ہے جو کہ پاکستانی برآمدات کا ساٹھ فیصد ہے جبکہ عالمی برآمدات میں یہ حصہ صرف چھ فیصد بنتا ہے مجموعی طور پر صنعتی طریقے سے تیار کی گئی اشیا ء عالمی تجارت کا 67فیصد ہیں جبکہ پاکستان کاعالمی تجار ت میں حصہ انتہائی محدود ہے اس کی بڑی وجہ زیادہ اقدار والی اشیاء کا نہ بنانا اور نہ ہی برآمد کرنا ہے یہی وجہ ہے کہ ہماری برآمدات میں اضافہ نہیں ہو پا رہا ۔اس کے علاوہ پاکستان کی معیشت میں کو ئی جدت بھی نہیں ہے اور نہ ہی ہمارا صنعتی سیکٹر جدید طریقے سے آگے بڑھ رہا ہے ۔پاکستان کی جی ڈی پی میں مینو فیکچرنگ کا حصہ چودہ فیصد سے بھی کم ہے جبکہ مشرقی ایشیاء کی معیشتوں میں یہ جی ڈی پی 37سے 43فیصد تک ہے۔ مینو فیکچرنگ بھارت کی جی ڈی پی کا تیس فیصدہے جبکہ بنگلہ دیش کی جی ڈی پی کا اٹھائیس فیصد ہے ۔مینو فیکچرنگ اور معیشت کی گروتھ کیلئے ضروری ہے کہ ایس این ٹی پالیسی معیشت کے تمام پہلووں پر لاگو کی جائے نیز اس کو موثر بنانے کی بھی ضروت ہے اس کے علاوہ حکومتی سطح پر اسے اولین ترجیح دی جائے ۔آئی پی آر کی ایس این ٹی پالیسی کافی اجزاء مشتمل ہے جس میں تعلیم ،فنی تربیت ،

ریسرچ اینڈ ڈویلمپنٹ ،سپیشلا ئزڈ ،فنی ادارے اور ان کی نگرانی و جانچ پڑتال کیلئے ایک اعلیٰ معیار کے نظام کا قائم کرنا ہے ۔آئی پی آر کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس وقت پاکستان کی تعلیمی حالت انتہائی کمزور ہے لہذا اس وقت ملک کے اندر نیشنل ایجوکشن ایمرجنسی کا اعلان کیا جائے اور اس پر جنگی طریقوں سے عمل پیرا کیا جائے ۔آئی پی آر کی پالیسی کا ایک اہم جزو ریسرچ اینڈ ڈویلمپنٹ ،سپیشلا ئزڈ فنی اداروں کا قیام ہے تا کہ ملک کے اندر صنعتی اور زرعی ترقی کیلئے ماہرین پیدا کیے جا سکیں

اس کے علاوہ صنعتی ترقی کیلئے اعلیٰ قسم کے علم کا ہونا انتہائی ضروری ہے لہذا اس مقصد کیلئے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سیکٹر پر زیادہ سے زیادہ مراعات دینا ہو نگی ۔آئی پی آر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ کوالٹی اشیاء کی پیداوار کیلئے ضروری ہے کہ ان کی نگرانی اور جانچ پڑتال کیلئے اعلیٰ قسم کی ادارے بنائے جائیں ۔بیرون ملک سے پاکستان میں نالج کی منتقلی بھی اعلیٰ قسم کی انڈسٹری کیلئے ضروری ہے ۔آئی پی آر کی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ دنیا صنعتی ترقی میں فورتھ جنریشن انقلاب کی طرف جا رہی ہے

جبکہ پاکستان ابھی بہت پیچھے ہے ۔دنیا ڈرائیوروں کے بغیر کار اور فیکٹریوں میں روبوٹ لا رہی ہے جبکہ پاکستان ابھی عام صنعت کاری بھی نہیں کر پا رہا ہے ۔لہذا پاکستان کیلئے بڑا چیلنج یہ ہے کہ یہ نہ صرف مینو فیکچرنگ میں سپیڈ پکڑے بلکہ نئی اور جدید قسم کی ٹیکنالوجی بھی اپنائے اس کے علاوہ پاکستان کو فوری طور پر انجینئرنگ ٹیکنالوجی میں بھی قابلیت لانا ہو گی ۔ایس این ٹی پالیسی کو کامیابی سے لاگو کرنے سے ملک کے اندر صنعتی اور زرعی ترقی میں تیزی آئے گی لہذا سائنس اور ٹیکنالوجی کو اپنا کر ہی ملکی صنعتی ترقی کو ممکن بنا یا جا سکتا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…