بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

نئی تاریخ رقم خیبر پختونخواکا نگران وزیراعلیٰ،تحریک انصاف مولانا فضل الرحمان کے تجویزکردہ ان کے ہی قریبی دوست کے نام پر کیسے متفق ہوگئی؟منظور آفریدی کون ہیں؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 26  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور اپوزیشن لیڈر میں نگران وزیر اعلیٰ کے لیے منظور آفریدی کے نام پراتفاق طے پاگیا ،نگران وزیر اعلیٰ کے نام کا باضابطہ اعلان آج کیا جائے گا ،منظور آفریدی سینیٹر ایوب آفریدی کے بھائی اور پشاور زلمی کے جاوید آفریدی کے چچا ہیں ۔زرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور اپوزیشن لیڈرمولانا لطف الرحمان کے درمیان نگران وزیر اعلیٰ کے لیے منظورآفریدی کے نام پر اتفاق طے پاگیا ،

صوبے کے نگران وزیراعلیٰ کے نام کا باضابطہ اعلان آج کئے جانے کا امکان ہے۔خیبر پختونخواء حکومت اور اپوزیشن نگراں وزیر اعلیٰ کے نام پر متفق ہو گئے۔ خیبر ایجنسی باڑہ کے منظور آفریدی کو نگراں وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لئے مضطبوط امیدوار قرار دیا گیا۔ تاریخ میں پہلی بار کسی صوبے کی وزیر اعلیٰ کو قبائلی خطے سے نامزد کیا گیا ہے ،تحصیل باڑہ میں ان کی نامزدگی پرجشن کا سا سماں ہے۔ نوجوانوں اور کاروباری حلقوں نے منظور آفریدی کی نامزدگی پر عنقریب جشن منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ منظور آفریدی کے چچا زاد پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کو اس سے قبل آفر کی گئی تھی مگر نامعلوم وجوہات کی بنا پر انہوں نے نگراں وزیر اعلیٰ بننے سے انکار کیا جبکہ اس کے بعد اپوزیشن اور صوبائی حکومت منظور آفریدی کے نام پر متفق ہو گئے ہیں۔ ممکنہ نگراں وزیر اعلیٰ منظور آفریدی کے بارے میں بتایا جا تا ہیں کہ وجمعیت العلماء اسلام فضل الرحمان گروپ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قریبی دوست اور پارٹی کے مضبوطی حامی بھی رہے ہیں۔وہ خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ آفریدی قبائل کے قبیلہ سپاہ سے تعلق رکھتا ہے جوکہ نوجوان صلاحیتوں کے مالک اور کاروباری شخصیت کے نام سے جانا جاتا ہے۔منظور آفریدی خیبر ایجنسی تحصیل باڑہ کے علاقہ سپاہ سپین قبر میں پیدا ہوئے جبکہ ابتدائی تعلیم باڑہ اور پشاور میں حاصل کرنے کے بعد سنگاپور سے بزنس سٹڈیز میں ڈگری حاصل کی ہے،اس کے والد حاجی نواب آفریدی اور بھائی سنیٹر حاجی ایوب آفریدی نے بھی کاروباری لحاظ سے شہرت حاصل کی ہے جبکہ سابق پارلیمنٹرین حاجی محمد شاہ آفریدی ان کے چچا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…