بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

سپریم کورٹ کے خلاف نعرہ بازی، نواز شریف کی نا اہلی فیصلے پر بدمعاشی کرنیوالے لیگی کارکنوں کو نشان عبرت بنا دیا گیا، ایسا قدم اٹھا لیا گیا کہ لیگی کارکن اس طرح کا کام کرنے سے پہلے ہزار بار سوچیں گے

datetime 26  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کے خلاف نعرہ بازی کرنے والے لیگی کارکنوں کیخلاف مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کا حکم ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے سپریم کورٹ کے خلاف نعرہ بازی کرنے والے لیگی کارکنوں کیخلاف مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کا حکم دیا ہے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصر نے سپریم کورٹ کی پارکنگ میں عدالت کے خلاف نعرہ بازی کے

مقدمے میں پولیس رپورٹ مسترد کر دی۔ فاضل جج نے لیگی کارکنوں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات لگانے کا حکم دیا اور آئی جی اور ایس ایس پی کو تفتیشی عمل کی خود نگرانی کا حکم دیا۔عدالت نے حکم میں کہا ہے کہ ملک کے اعلیٰ ترین آئینی ادارے کے خلاف نعرہ بازی سنگین جرم ہے۔ عدالت کی جانب سے عبوری ضمانتیں کروانے والے 25 ملزمان کو 29 مئی تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی مہلت بھی دیدی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…