ہفتہ‬‮ ، 01 جون‬‮ 2024 

’’عمران خان اور جہانگیر ترین سرٹیفائیڈ چور ہیں‘‘ تھپڑ کھانے کے باوجود دانیال عزیز باز نہ آئے،کیا کچھ کہہ دیا؟

datetime 24  مئی‬‮  2018

اسلام آباد(سی پی پی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ مجھے 100کے ایجنڈے کا جواب نہیں آیا اورپی ٹی آئی والے ہاتھا پائی پر اتر آئے،یہ کس قسم کا پاکستان بنانا چاہتے ہیں؟ نعیم الحق کو چیلنج کرتاہوں کہ وہ مجھے غلط ثابت کرے،یہ شخص کبھی کونسلر بھی نہیں بنے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی لیڈرشپ چور ہے ،جہانگیر ترین نے مالی اور

باورچی کے ذریعے کروڑوں روپے کا کاروبارکیا،انہوں نے ایس ای سی پی کو کروڑوں روپے واپس کیے،یہاں تک کہ انہوں نے انسائیڈر ٹریڈنگ کا اقرار کیا،عمران خان اور جہانگیر ترین نے لکھ کردیاہے کہ انھوں نے پیسے چوری کیے،عمران خان نے ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھایا،انھوں نے چوری کے پیسے واپس کیے اورعدالت کو لکھ کردیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین سرٹیفائیڈ چور ہیں ، عمران خان ایک دن بھی شامل تفتیش نہیں ہوئے اورعدالت نے رہا کردیا،عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کے لیے ضمانت دی گئی ، ہم کس کو درخواست دیں؟ انھوں نے پولیس والوں کو مارا3سال مفروررہے کس نے پوچھا؟کون ان کے اندر بول رہاہے ؟ کون انہیں تھپکیاں دیتاہے؟انھوں نے پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ کیا ان کوقوم سے معافی مانگنی چاہیے۔دریں اثناء وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جمہوریت میں جتنی جان تھی اتنی دیر تک مشرف کو روکے رکھا گیا ،ہم نے عمران خان کے مینڈیٹ کا تحفظ کیا ہے تو اس کی سزا نہ دی جائے ۔قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مشرف کا نام عدالت کے حکم پر ای سی ایل سے نکالا گیا جمہوریت میں جتنی جان تھی اتنی دیر تک مشرف کو

روکے رکھا، جمہوریت کو کمزور کرنے میں عمران خان کی جماعت کا مرکزی کردار رہا ہے، کون امپائر کی آوازیں نکالتا اور پارلیمنٹ کو لعن طعن کرتا تھا، پارلیمنٹ کاجنگلہ توڑاگیا،پی ٹی وی پرقبضہ کرایاگیا اور عمران خان باآوازبلندطاہرالقادری کومبارکباددیتے رہے۔انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں ہم الیکشن میں جارہے ہیں جب نفرت پھیل رہی ہے کیونکہ نفرت کے جو بیج بوئے گئے آج وہ تناور درخت بن چکے ہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کو مخاطب کرکے کہا ایوان نے آپ کے مینڈیٹ کا تحفظ کیا اور استعفے واپس کیے ، اگر آپ آج ایوان میں ہیں تو یہ ہماری مہربانی ہے اس کی سزا نہ دیں۔ ہم کسی کی نا اہلی کے حق میں نہیں ہیں باریاں سب نے دی ہیں اللہ نہ کرے کہ آپ کی بھی باری آئے سیاست سے نکالنے کا یہ طریقہ ختم ہونا چاہیے، اپنی غلطیاں اور خرابیاں دوسروں پر ڈالنے کی کوشش نہ کریں۔

موضوعات:



کالم



آل مجاہد کالونی


یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…