ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

اونچی دکان پھیکا پکوان پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گورمے کو بڑی سزا سنا دی ،وجہ ایسی کہ آپ بھی آئندہ یہاں جانے سے گریز کرینگے

datetime 23  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب فو ڈاتھارٹی ان ایکشن ، فوڈ سیفٹی ٹیمز نے لاہور میں کارروائیاں کرتے ہوئے قوانین کی خلاف ورزی پرگورمے فوڈ ز کا سویٹس ،ڈیری اور پیزا سیکشن اور غیر معیاری خوراک مہیا کرنے پر 2 ریسٹورنٹ  سیل کر دیے،ناقص انتظامات پرمتعدد فوڈ پوائنٹس کوبھاری جرمانے بھی عائد کئے گئے۔رمضان بازروں میں سٹالز کی چیکنگ کے دوران بھاری مقدار میں گلے سڑے پھل سبزیاں اور غیر معیار بوتلیں تلف کر دی گئیں ۔

متعدد کو وارننگ نوٹس جاری کیے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے صوبائی دارالحکومت اہور میں کارروائی کرتے ہوئے بھوبتیاں چوک ڈیفنس روڈ پر واقع گورمے فوڈز سوئٹس اینڈ پیزا سیکشن اور سندر اسٹیٹ میں گورمے فوڈز ڈیری سیکشن کو صفائی کے ناقص انتظامات ، مس لیبلنگ کرنے ،ریکارڈ کی عدم موجودگی ،زائدالمعیاد اشیاء،کاسمیٹکس رنگ ، ناقص آئل کااستعمال کرنے اور تاریخ اجرا اور انتہا کی عدم موجودگی پر سر بمہر کر دیا گیا ۔اس کے علاوہ گلبرگ میں موجود ٹائی پائی اور ٹیسکنی ریسٹورنٹ کو صفائی کے ناقص انتظامات ،حشرات کی بہتات ،ناقص آئل استعمال کرنے، ریکارڈ اور ورکرز کے میڈیکلز کی عدم موجودگی پرریسٹورنٹس کو سیل کر دیاگیا۔ مزید برآں گلبرگ میں نائرا نوسٹرا ریسٹورنٹ کودی گئی ہدایات پرعمل نہ کرنے، زائدالمعیاد اشیا ء کی موجودگی،نان فوڈ گریڈ کلر اور حشرات کی بہتات پر35,000 کاجرمانہ عائد کیا گیا۔ دوسری جانب پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے لاہور میں لگائے گئے رمضان بازاروں کی چیکنگ کے دوران 221کلو گلے سڑے پھل سبزیاں90 لیٹر غیر معیاری بوتلیں اور بھاری مقدار میں ناقص خوراک کو تلف کر دیا گیا ۔ قوانین کی خلاف ورزی پر 40فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کر دئیے گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…