جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ن لیگ میں اختلافات شدت اختیار کرگئے ،شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کے آپسی اختلافات ختم کروانے کیلئے بڑا قدم اُٹھالیا،احکامات جاری

datetime 21  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کے آپسی اختلافات ختم کروانے کے لئے ضلع کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے دیں، آئندہ الیکشن میں امیدواروں کے حوالے سے رائے بھی مانگ لی۔ ذرائع کے مطابق آئندہ انتخابات کے پیش نظرلیگی رہنماؤں کے اختلافات ختم کروانے کے لئے مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نے سر جوڑ لیے۔ آئندہ الیکشن میں کون موضوع امیدوار ہوگا اس کے پیش نظر بھی کمیٹی کو اپنی رائے دینے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

شہر لاہور کے لئے کوئی بھی کمیٹی نہیں بنائی جاسکی تاہم لاہور ڈویژن کی کمیٹی بنادی گئی ہے جس میں لیگی رہنماحنیف عباسی، مہر اشتیاق احمد اور ڈاکٹر فرخ جاوید ممبر ہیں۔ ڈسٹرکٹ جھنگ کے لئے وفاقی وزیرتجارت پرویزملک،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر،منشااللہ بٹ،ضلع چنیوٹ کے لئے وفاقی وزیرتجارت پرویز ملک منشااللہ بٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے لئے صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر،رانا ارشداورغزالی سلیم بٹ کولیگی رہنماؤں کے اختلافات اور آئندہ الیکشن ٹکٹ کے حوالے سے رائے دینے کا ٹاسک ملا ہے۔خوشاب،راولپنڈی کے لئے ڈاکٹر طارق فضل چودھری، صوبائی وزیر چودھری شیرعلی اور ایم پی اے تنویراسلم سیٹھی کو کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔ ضلع چکوال کے لئے بیگم عشرت اشرف، سینیٹر ڈاکٹر اسداشرف کو ٹاسک دیا گیا ہے۔ جہلم میں اختلافات ختم کروانے کا ٹاسک غفار ڈوگر، ارکان اسمبلی راناافضل،خواجہ وسیم بٹ کو ممبربنایا گیا ہے۔ ضلع اٹک میں صوبائی وزیرخوراک بلال یاسین،چودھری ندیم خادم کوٹاسک جبکہ صوبائی وزیرایکسائزمیاں مجتبیٰ شجاع الرحمان اورصوبائی وزیر ملک ندیم کامران کوگوجرانوالہ ٹاسک دیا گیا ہے۔ سیالکوٹ میں لیگی رہنماؤں کے اختلافات ختم کروانے کے لئے صوبائی وزیرملک ندیم کامران،وائس چیئرمین واساچودھری شہبازاحمدکوذمہ داری سونپی گئی ہے۔حافظ آباد میں ایم پی اے میاں مرغوب احمد،محمودبشیر،روف مغل لیگی امیدواروں کے حوالے سے اپنی رائے پارٹی قیادت کو دیں گے۔

ضلع نارووال کی ذمہ داری شیخ آفتاب احمد،پارلیمانی سیکرٹری رمضان صدیق بھٹی،ایم این اے عرفان ڈوگر ،گجرات کے لئے وفاقی وزیر رانا تنویرحسین،سائرہ تارڑ ،منڈی بہاؤالدین کے لئے ارکان اسمبلی میاں مرغوب احمد،نوازچوہان،اویس قاسم کو ٹاسک دیا گیا ہے ۔ضلع ڈی جی خان کے لئے چودھری تنویر، سیف الملوک کھوکھر ،مظفرگڑھ کے لئے ایم این اے ارشدلغاری،حافظ میاں نعمان،ڈسٹرکٹ لیہ کے لئے ایم این اے ملک ابرار،قاضی عدنان فرید ا،راجن پور کے لئے مجیدخان،عاشق حسین،ڈسٹرکٹ بہاولنگر کے لئے ڈپٹی سپیکرسردارشیرعلی گورچانی،

عدالرحمان کانجو، رحیم یارخان میں سائرہ افضل تارڑ،کامران مائیکل کوٹاسک دیا گیا ہے۔ضلع سرگودھا کے لئے وفاقی وزیر عابد شیر علی، بھکر کے لئے طاہرہ اورنگزیب، میانوالی کے لئے رانا محمود الحسن، ملتان کیلئے رانا مشہود احمد ،وہاڑی کے لئے ایم این اے چودھری جعفر اقبال، لودھراں کے لئے چوہدری اکرم انصاری، ڈسٹرکٹ خانیوال کی ذمہ داری غفارڈوگر ، اوکاڑہ کاٹاسک چودھری سعودمجید کو دیا گیا ہے۔ ضلع شیخوپورہ حنیف عباسی،ڈسٹرکٹ قصور مہراشتیاق احمد،وحیدگل کوٹاسک دیا گیا ہے کہ اختلافات ختم کروانے کیساتھ ساتھ آئندہ الیکشن کے حوالے سے امیدواروں کے حوالے سے رائے بھی دیں ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…